ETV Bharat / city

Muhammad Ishaq Murder Case: محمد اسحاق کا قتل، ملزمین کے خلاف گینگیسٹر ایکٹ کے تحت کاروائی - ملزمہ آسیہ کے خلاف گینگیسٹر ایکٹ کے تحت کاروائی

بریلی میں واقع تھانہ کینٹ صدر پولیس کے مطابق 21/ مئی سنہ 2021ء کو شام تقریباً پانچ بجے لکھورا پرگواں گاؤں کے پردھان حافظ محمد اسحاق رضا کو گولی مارکر قتل کر دیا گیا تھا۔ محمد اسحاق اپنی اہلیہ کی دوا لیکر شہر سے گاؤں واپس آ رہے تھے۔ راستے میں گھات لگائے بیٹھے مور سنگھ اور اس کے ساتھیوں نے پردھان پر گولیاں چلا دیں۔ جس کی وجہ سے محمد اسحاق کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی، جبکہ اہلیہ سکینہ زخمی ہو گئی تھی۔Action Against Accused Asiya Under Gangster Act

کاروائی
کاروائی
author img

By

Published : Mar 31, 2022, 1:27 PM IST

اترپردیش کے ضلع بریلی میں گزشتہ برس لکھورا پرگواں گاؤں کے پردھان حافظ محمد اسحاق رضا کو سیاسی رنجش کے سبب قتل کر دیا گیا تھا۔ اس قتل کی واردات میں ملوث سابق پردھان مور سنگھ، بھگوت پٹیل، رتن لال، راہل، دھیرو، لوکیش پٹیل اور آسیہ کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہے۔ اس وقت آسیہ کے علاوہ سب جیل میں ہیں۔ ملزمہ آسیہ ضمانت پر رہا ہو چکی ہے۔ اب گینگسٹر ایکٹ کی کارروائی کے بعد اسے دوبارہ جیل جانا پڑسکتاہے۔ پولیس اس کی تلاش میں ہے۔Action Against Accused Asiya Under Gangster Act

بریلی میں واقع تھانہ کینٹ صدر پولیس کے مطابق 21/ مئی سنہ 2021ء کو شام تقریباً پانچ بجے لکھورا پرگواں گاؤں کے پردھان حافظ محمد اسحاق رضا کو گولی مارکر قتل کر دیا گیا تھا۔ محمد اسحاق اپنی اہلیہ کی دوا لیکر شہر سے گاؤں واپس آ رہے تھے۔ راستے میں گھات لگائے بیٹھے مور سنگھ اور اس کے ساتھیوں نے پردھان پر گولیاں چلا دیں۔ جس کی وجہ سے محمد اسحاق کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی، جبکہ اہلیہ سکینہ زخمی ہو گئی تھی۔

سرِ عام قتل کی اس واردات کے بعد پولیس نے سات ملزمان مور سنگھ، بھگوت پٹیل، رتن لال، راہل، دھیرو، لوکیش پٹیل اور آسیہ کے خلاف نامزد رپورٹ درج کی تھی۔ ان سبھی ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اس میں آسیہ کو ضمانت مل گئی تھی۔ اب پولیس نے ان تمام ملزمان کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کی کارروائی کی ہے۔ اب آسیہ کودوبارہ گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائےگا۔

کینٹ پولیس کے مطابق 21 مئی 2021 کو ملزمان نے پرگوان کے سربراہ اسحاق کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے سات ملزمان مور سنگھ، بھگوت پٹیل، رتن لال، راہول، راہول عرف دھیرو، لوکیش پٹیل اور آشیہ کے خلاف رپورٹ درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا تھا۔ اس میں آسیہ کو ضمانت مل گئی۔ انسپکٹر کینٹ راجیو کمار سنگھ نے گینگسٹر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

حافظ محمد اسحاق رضا کا پہلی مرتبہ پردھان منتخب ہونا ہی اُن کے قتل کی اصل وجہ بن گیا تھا۔ دراصل مور سنگھ مسلسل تین بار گاؤں کا پردھان منتخب ہو چکےتھے۔ مئی سنہ 2021 میں ہوئے پردھانی کے انتخابات میں حافظ محمد اسحاق رضا پہلی مرتبہ گاؤں کے پردھان منتخب ہوئے تھے۔ یہ بات مور سنگھ کوبرداشت نہیں ہوئی۔ مور سنگھ نے اپنے بیٹوں کے علاوہ کچھ سُپاری کِلرس کو اپنےساتھ لیا اور قتل کی واردات کو انجام دے دیا۔ پردھان محمد اسحاق کے تین گولیاں لگی تھیں، جبکہ سکینہ شدید زخمی ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں:Husband Kills Wife: سہارنپور میں شوہر نے بیوی کا قتل کردیا

محمد اسحاق کے قتل کے بعد پردھانی کی سیٹ خالی ہو گئی تھی۔ پردھان محمد اسحاق بھی نہیں رہے اور مور سنگھ جیل چلا گیا۔ ضلع انتظامیہ نے اسحاق کے قتل کے بعد ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا۔ ضمنی انتخابات میں مقتول پردھان حافظ محمد اسحاق کی اہلیہ سکینہ نے اپنے مدمقابل امید وار کو 562 ووٹوں سے زبردست شکست دی۔ سکینہ بی کو کل 884 ووٹ ملے، جبکہ اُن کے مدمقابل امیدوار امرناتھ کو 322 ووٹ ملے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ مقتول پردھان حافظ اسحاق رضوی کے قتل کے ملزم مور سنگھ کی اہلیہ ریشم کماری پٹیل کو امیدوار کے طور پر محض 13 ووٹ ملے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.