ETV Bharat / city

SP MLAs Felicitated in Bareilly: سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی کے اعزاز میں پروگرام

author img

By

Published : Apr 9, 2022, 4:23 PM IST

بریلی کی نو اسمبلی سیٹوں میں سے دو پر سماجوادی پارٹی کے رہنماؤں نے بی جے پی کے وزیر کو شکست دی، جس کے اعزاز میں سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما سنجیو کمار سکسینا نے اپنی رہائش گاہ پر منتخب رہنما شہز الاسلام اور عطاء الرحمن کو استقبالیہ دیا گیا SP MLAs Felicitated in Bareilly۔

Program Organized for SP MLAs in Bareilly

بریلی: حالیہ اسمبلی انتخابات میں بریلی میں نو سیٹوں میں سے دو پر سماجوادی پارٹی نے قبضہ کیا۔ اہم بات یہ ہے کہ دونوں اراکین اسمبلی نے اپنی اپنی سیٹوں پر بی جے پی کے وزراء کو شکست دی۔ سماجوادی پارٹی کے منتخب ہوئے دونوں اراکین بھی پچھلی حکومتوں میں وزیر رہ چکے ہیں۔ اب اُن کے اعزاز میں استقبالیہ پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ بریلی میں سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر سنجیو کمار سکسینا نے اپنی رہائش گاہ پر استقبالیہ پروگرام منعقد کیا Program organized in honor of Samajwadi Party Member Assembly۔

ویڈیو دیکھیے۔
بریلی میں کل نو اسمبلی نشستوں میں سے سماجوادی پارٹی نے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ جب کہ باقی سات نشستوں پر بی جے پی نے اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے کھاتے میں آنے والی بہیڑی سیٹ پر عطا الرحمٰن نے بی جے پی کے وزیر چھترپال گنگوار کو شکست دی ہے تو بھوجی پورہ سیٹ پر شہزالاسلام نے بی جے پی کے بہورن لال موریہ کو ہرایا۔

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی کے اعزاز میں پروگرام منعقد

استقبالیہ پروگرام میں شرکت کرنے آئے تمام لوگوں نے ہار اور پھولوں سے دونوں اراکین اسمبلی کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ پارٹی کے کئی سینئر قائدین نے اپنے تجربات سے کارکنان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ اگر سماجوادی پارٹی اقتدار میں نہیں آئی ہے تو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ابھی سے پارٹی کے کام میں مصروف اور مشغول ہونے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر دونوں اراکین اسمبلی نے کہا کہ عوام کے حق اور پارٹی کارکنان کی سکیورٹی، ناانصافی اور عزت کی خاطر ہر ممکن لڑائی لڑی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

ضلع کے بہیڑی سیٹ سے کامیابی حاصل کرنے والے عطاء الرحمٰن تیسری مرتبہ سنہ 2002ء، سنہ 2012ء اور سنہ 2022ء میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ اس مرتبہ اُنہوں نے اتر پردیش حکومت میں وزیر ریوینیو چھترپال گنگوار کو آمنے سامنے سخت مقابلہ میں شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ اپنے استقبالیہ پروگرام میں پارٹی عہدے داران اور کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر عطاء الرحمٰن نے کہا کہ بریلی میں ہم نو اسمبلی سیٹوں میں سے صرف دو سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور باقی سات سیٹوں پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی، لیکن سماجوادی پارٹی کے ہم دونوں اراکین ہی، بی جے پی کے باقی سات کے برابر حیثیت رکھتے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.