ETV Bharat / city

بریلی: پکڑی گئی بجلی چوری، جرمانہ سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ضلع بریلی کی تحصیل بہیڑی کے رِچھا قصبہ میں محکمہ بجلی اور وجیلینس ٹیم نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر(دیہی) کی سربراہی میں کروڑوں روپیہ کی بجلی چوری پکڑی ہے۔ رائس مل مالکان کے ذریعہ 260 کلو واٹ کنکشن میں چِپ لگا کر میٹر بند کرکے بجلی چوری کی جارہی تھی۔ محکمہ کی ٹیم نے موقع پر بجلی چوری پکڑکر پہلے ویڈیو گرافی کرائی اور پھر تین کروڑ بتیس لاکھ روپیہ کا جرمانہ ڈالا ہے۔

author img

By

Published : Jan 30, 2021, 12:39 AM IST

Power theft caught, Three crore thirty-two lac fine
بریلی: پکڑی گئی بجلی چوری، جرمانہ سن کر ہوش اڑ جائیں گے

گزشتہ دو ماہ سے محکمہ بجلی کو بہیڑی کے علاقے میں مسلسل ”لائن لاس“کی وجہ سے بجلی چوری ہونے کا خدشہ تھا۔ لہزا ٹیم مسلسل اس علاقے میں بجلی چوری ہونے والا پوائنٹ تلاش کر رہی تھی۔ کافی نگرانی کے بعد رِچھا قصبہ میں رِچھا جہان آباد روڑ پر واقع بسم اللہ رائس مل کے کنیکشن کی ریڈنگ پر نظر رکھی گئی اور بجلی کا بل بہت کم آنے کے بعد چوری ہونے کا خدشہ یقین میں تبدیل ہو گیا۔

ویڈیو

پوری پلاننگ کے بعد سپرنٹنڈنٹ انجینئر طارق جلیل کی ہدایت کے بعد چھاپہ مارا تو ٹیم نے پایا کہ میٹر کو بائپاس کرکے ایک چِپ کے ذریعے میٹر ریڈنگ کو کنٹرول کیا جا رہا تھا۔ ٹیم نے گزشتہ برس اور رواں برس کے حساب سے بجلی کے بل کا موازنہ کیا تو پایا کہ گزشتہ ایک برس سے بجلی چوری کو انجام دیا جا رہا تھا۔ لہذا ایک برس سے بجلی چوری کے حساب سے تقریباً تین کروڑ بتیس لاکھ روپیہ کا جرمانہ ڈالا گیا ہے۔

Superintendent Engineer (Rural)
سپرنٹنڈنٹ انجینئر(دیہی)

بریلی میں بجلی کے سب اسٹیشنوں کی تعمیر میں بدعنوانی کا پتہ لگانے کے لئے پانچ رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم لکھنؤ سے بریلی پہنچی تھی۔ ٹیم نے فرید پور اور میر گنج کے زیر تعمیر سب اسٹیشنوں کے نمونے لئے تھے۔ تحقیقاتی ٹیم کو ابتدائی سطح پر بھی بدعنوانی ہونے کے امکانات اور بجلی چوری ہونے کا خدشہ تھا۔ اس ٹیم میں ٹرانسمیشن کے تین آفیسر اور دو پاور گرڈ کے آفیسر شامل تھے۔ جمعرات کو تفتیش اور شکایت کنندہ ٹیم عوامی سیاسی نمائندوں سے گفتگو کرکے واپس لوٹ گئی تھی۔ لکھنؤ سے آئی تفتیش اور شکایت کنندہ ٹیم کی ہدایات اور احکامات کے بعد بریلی میں محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسران نے عملی طور پر کارروائی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.