ETV Bharat / city

سعودی عرب میں پھنسے نوجوان کی جلد وطن واپسی کی امید

رخسان نام کا یہ نوجوان سعودی عرب سے گھر واپس آنا چاہتا ہے تو اس کے مالک نے اُس کا پاسپورٹ، ویزا اور باقی دستاویز اپنے پاس رکھ لیے ہیں۔ وہ نہ تو انہیں گھر واپس آنے دے رہا ہے اور نہ ہی تقریبا دو برس کی تنخواہ کی رقم ادا کر رہا ہے۔

return on Rukhsan
رخسان کے جلد وطن واپس آنے کی امید
author img

By

Published : Jul 18, 2021, 10:08 PM IST

سعودی عرب میں یرغمال نوجوان کی وطن واپسی کی امید کی کرن نظر آ رہی ہے۔ نوجوان نے اپنے ساتھ ہوئے ظلم و زیادتی کا ایک ویڈیو وائرل کیا تھا۔ اس کے بعد بریلی پولیس نے وزارت خارجہ سے رابطہ قائم کیا ہے اور پورے معاملے کی جانکاری فراہم کی ہے۔

return on Rukhsan
رخسان کے جلد وطن واپس آنے کی امید
بریلی میں مسلم اکثریتی بلاک بِتھری چینپور کے گاؤں پدارتهپور کے رخسان خاں سنہ 2017ء میں سعودی عرب کام کے سلسلے میں گئے تھے۔ وہاں وہ ڈرائیور کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ وہ دو برس بعد ایک مرتبہ گھر آئے اور دوباره سنہ 2019ء میں سعودی عرب چلے گئے۔ ان کے کفیل نے رخسان کو کسی دیگر مالک کے حوالے کر دیا اور یہ وعدہ کیا اب ان کی تنخواه میں بھی اضافہ ہوگا۔ دوسرے مالک نے محض دو سے تین مہینے تک ہی تنخواہ دی اور اس کے بعد یہ کہہ دیا کہ دو برس بعد جب وہ سنہ 2021ء میں گھر واپس جائے گا تو ساری رقم ایک ساتھ ادا کی جائے گی۔ صرف کھانے اور کپڑے کا خرچ ہی ملتا رہے گا۔
return on Rukhsan
رخسان کے جلد وطن واپس آنے کی امید

اب رخسان گھر واپس آنا چاہتے ہیں تو مالک نے اُس کا پاسپورٹ، ویزا اور باقی دستاویز اپنے پاس رکھ لیے ہیں۔ وہ نہ تو انہیں گھر واپس آنے دے رہا ہے اور نہ ہی تقریبا دو برس کی تنخواہ کی رقم ادا کر رہا ہے۔ رُخسان نے ایک ویڈیو وائرل کرکے حکومت ہند سے مدد کی التجا کی ہے۔

return on Rukhsan
رخسان کے جلد وطن واپس آنے کی امید

یہ بھی پڑھیں:

بریلی: سماج وادی پارٹی کا مہنگائی کے خلاف احتجاج

رُخسان خان کے مطابق جب اس نے مالک کی شکایت 'لیبر کورٹ' میں کی تو مالک نے ظلم و زیادتی کی تمام حدیں پار کر دیں۔ رُخسان کو گھر چھوڑنا پڑا اور اب وہ دربدر اپنے متعلقین کے پاس جاکر ایک ایک دن گزار رہا ہے۔

return on Rukhsan
رخسان کے جلد وطن واپس آنے کی امید

رخسان کے والدین کے مطابق رخسان نے اپنے مالک پر اعتماد اس لیے بھی کیا تھا کہ جب وہ دو برس بعد گھر واپس جائے گا تو ہاتھ میں بڑی رقم آئے گی اور پھر دو جوان بہنوں کی شادی آسانی سے ہو جائے گی۔ لیکن مالک کے دهوکہ دینے سے سارے ارمانوں پر پانی پھر گیا ہے۔

بہرحال خان کے والدین نے ویڈیو وائرل ہونے کے ساتھ ہی پولیس کو اب سے تقریبا ایک مہینہ قبل ہی اطلاع دے دی تھی۔ محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسر ایس ایس پی روہیت سنگھ سجوان نے رخسان کی محفوظ واپسی کے لیے وزارت خارجہ سے رابطہ قائم کیا ہے۔ امید ہے کہ رخسان خاں جلد ہی اپنے وطن واپس لوٹ کر آئے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.