ETV Bharat / city

رامپور میں پانی کی قلت سے لوگ پریشان، اعظم خاں آئے یاد

author img

By

Published : Jun 10, 2021, 7:35 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں پانی کی قلت دن بہ دن بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے ہم سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سماجوادی حکومت میں اس وقت کے وزیر محمد اعظم خاں کے ذریعہ صاف و شفات پانی کا نظم کیا گیا تھا، جس سے پائپ لائن کے ذریعہ گھروں میں بغیر موٹر چلائے ٹینکوں میں پانی چڑھ جاتا تھا لیکن اب نہ تو اتنا پانی آ رہا ہے اور اگر پانی آتا بھی ہے تو وہ کافی آلودہ ہوتا جسے پیکر لوگ بیمار بھی بڑ رہے ہیں۔ پیش ہے یہ خاص رپورٹ۔

People worried about water shortage in Rampur
رامپور میں پانی کی قلت سے لوگ پریشان

اترپردیش کی گذشتہ سماجوادی حکومت میں اس وقت کے وزیر اور رامپور کے موجودہ رکن پارلیمان اعظم خاں نے ریاست میں جہاں دیگر ترقیاتی کام کرائے تھے وہیں ریاست کی عوام تک صاف و شفاف پانی پہنچانے کے لئے مختلف مقامات پر بڑے بڑے واٹر ٹینک بھی تعمیر کرائے تھے اور ان واٹر ٹینک کو گلی ملحوں تک لمبی پائن بچھاکر گھروں سے جوڑا تھا جس سے لوگوں کو بغیر موٹر چلائے تین تین منزلہ مکانوں تک پینے کا صاف و شفاف پانی حاصل ہو رہا تھا۔

ویڈیو

ریاست میں بی جے پی کی یوگی حکومت کے اقتدار میں آنے بعد سیاسی رنجشوں اور مختلف مقدموں کے رحمت فی الحال اعظم خاں عدالتی حراست میں سیتاپور جیل میں قید ہیں وہیں وہ گذشتہ گذشتہ ماہ کورونا پازیٹیو بھی تصدیق کئے گئے تھے جس کی وجہ سے وہ اب تک لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مقامی لوگوں نے رکن پارلیمان اعظم خاں کے ترقیاتی کاموں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خاں کی حکومت میں ان کو پینے کا صاف و شفاف پانی پانی حاصل ہو رہا تھا لیکن اب نہ تو ان صحیح مقدار میں پانی حاصل ہو رہا ہے اور جو پانی آتا بھی ہے تو اتنا آلودہ ہوتا ہے کہ اگر اس کو پی لیا جائے تو مختلف امراض کا شکار ہو جائیں گے۔

رامپور کے مختلف علاقوں کے باشندوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ایک برس سے پانی کا مسئلہ زیادہ سنگین ہو گیا ہے۔ سپلائی واٹر کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کی خواتین کو ہینڈ پمپ کے ذریعہ پانی بھر کر استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔

وہیں پانی میں گندگی کی صورتحال پر ہم نے رامپور اے ڈی ایم جگدمبا پرساد گپتا سے بات کی تو انہوں نے اپنی یقین دہانی کراتے ہوئے کہ وہ جلد ہی ان پائپ لائن کو درست کرائیں گے۔

بہرحال اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی موجودہ حکومت میں کیا عوام کو صاف و شفاف پانی حاصل ہو سکے گا یا اس کے لئے بھی حکومت کی تبدیلی کا انتظار کرنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.