ETV Bharat / city

بریلی کورونا وائرس سے محفوظ - بریلی کوروناوائرس

بریلی ضلع مجسٹریٹ اور سی ایم او نے بتایا کہ گزشتہ دنوں میں 59 افراد بیرون ممالک سے آئے ہیں اور ان تمام مسافروں کے بریلی واپس آنے کے بعد ٹیسٹ کیا گیا لیکن ان میں کورونا وائرس کی علامت نہیں ملی ہے۔

Brailley District Magistrate and CMO
بریلی ضلع مجسٹریٹ اور سی ایم او
author img

By

Published : Mar 5, 2020, 11:33 PM IST

دہلی اور آگرہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کے پائے جانے کے بعد بریلی میں بھی خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ اس سلسلہ میں آج ڈی ایم اور سی ایم او نے ایک پریس کانفرنس منعقد کر کے کورونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر علاج کے انتظامات کے بابت معلومات دی ہے۔

بریلی کوروناوائرس سے محفوظ

ضلع مجسٹریٹ اور سی ایم او نے واضح کیا ہے کہ یہاں کورونا وائرس کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ گزشتہ دنوں 59 افراد نے بیرون ممالک کا سفر کیا تھا۔ ان تمام مسافروں کے بریلی واپس آنے کے بعد 49 افراد کا ٹیسٹ مکمل ہوچکاہے۔ ان میں سے کسی بھی شخص میں کورونا وائرس کی علامت نہیں ملی ہے۔

ابتدائی جانچ کی اسکریننگ میں باقی 10 افراد میں بھی کورونا وائرس کی علامات نہیں پائی گئی ہے۔

ڈی ایم نتیش کمار نے تاکید کی ہے کہ کورونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بغیر کسی وجہ کے خوف و ہراس پھیلاکر ماسک اور سینیٹائزرس کی بلیک مارکیٹنگ ہو رہی ہے۔ اس پر بھی ضلع انتظامیہ کی نظر ہے۔

ڈی ایم نے مزید بتایا کہ ضلع اسپتال کے ساتھ ہی بریلی کے تین پرائویٹ میڈیکل کالجوں میں بھی آئیسولیشن وراڈ تیار کر لیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس کے علاج کے لیے تمام دوائیں میڈیکل کالجوں کے ساتھ ساتھ ضلع اسپتال میں بھی دستیاب ہیں۔ کنٹرول روم کو فعال کردیا گیا ہے۔ ماسک اور سینیٹائزرس کو بلیک مارکیٹ کرنے والوں کے خلاف سخت اور چھاپہ مار کارروائی کی جائے گی۔

سٹی مجسٹریٹ اور ایف ایس ڈی اے کی ٹیمیں تحقیقات کریں گی اور چھاپہ مارکر بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں پر شکنجہ کسینگی۔

اس موقع پر روہیل کھنڈ میڈیکل کالج، ایس آر ایم ایس میڈیکل کالج اور راجشری میڈیکل کالج کے نمائندے بھی موجود تھے اس کے علاوہ آئی ایم اے کے صدر سیکریٹری اور دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

ضلع انتظامیہ نے محکمہ صحت کی جانب سے کورونا انفیکشن کے امکان کی اطلاع کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر 05812553311 بھی جاری کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.