وزیر اعظم نریندر مودی اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں شرکت کے لیے جمعرات کے روز بریلی کے فضائیہ کے ہوائی اڈے پر اتریں گے۔جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ Home Minister Amit Shahجن وشواس ‘ ریلی Jin Vishwas Rally کا حصہ بنیں گے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ 30 دسمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی Prime Minister Narendra Modiکا طیارہ بریلی کے ترشول ایئر بیس پر اترے گا۔
کچھ دیر قیام کے بعد وہ ہلدوانی میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے۔ پہاڑی ریاست میں عوام سے خطاب کرنے کے بعد وہ بریلی واپس آئیں گے۔ یہاں سے وہ دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔
وزیر داخلہ امت شاہ 31 دسمبر کو دوپہر کو بریلی آئیں گے اور جن وشواس یاترا کے تحت بریلی شہر میں روڈ شو کریں گے اور پٹیل چوک میں عوام سے خطاب کریں گے۔واین آئی۔