اسکے بعد بریلی میں واقع ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی کے انتظامیہ نے تمام تیاریوں شروع کر دی ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ اور ہائر ایجوکیشن وزیر کی ہدایات کے بعد ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس مسئلہ کو نظر میں رکھتے ہوئے تیاریاں شروع کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ' اگر 3 مئی کے بعد لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے تو 15 مئی تک مین امتحانات کا شیڈیول تیار کر لیا جائےگا اور پھر 20 مئی تک ہر صورت میں مین امتحانات شروع کرائے جائیں گے'۔
نائب وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق مین امتحانات کو کم از کم وقت میں مکمل کرایا جائے۔ ضرورت پڑنے پر دن میں تین شفٹ میں امتحان منعقد کی جائیں۔ مزید امتحانات کے اوقات کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔
ایک تجویز یہ بھی ہے کہ امتحانات میں کچھ سوالات کم کیا جا جائے۔ حالانکہ یہ اقدام ناقابل عمل ہے، کیوںکہ لاک ڈاؤن کے اعلان سے قبل کئی یونیورسٹیز میں امتحان شروع ہو چکے تھے، لیکن وزیر اعظم کے اعلان کے بعد امتحانات کے عمل کو رد کر دیا گیا تھا۔ دوسری بات یہ کہ امتحان پیپر کے کچھ سوالات کو کم کرنا بھی مشکل کام ہے۔ کیونکہ کئی یونیورسٹی میں امتحان پیپر پرنٹ ہو چکے ہیں۔ اگر انہیں وقت سے پہلے کھولا گیا تو پیپر آؤٹ ہونے کا خدشہ بہت زیادہ ہے۔