ETV Bharat / city

Many Students Absent in UP Board Exam: یوپی بورڈ کے امتحان میں کئی طلباء غیر حاضر

author img

By

Published : Mar 29, 2022, 3:56 PM IST

یوپی بورڈ کے امتحان کی پہلی شفٹ میں کئی طلباء غیر حاضر رہے۔ فی الحال امتحان پُرامن ماحول میں مکمل ہوا۔ بریلی کے 129 امتحانی مراکز پر 10ویں اور 12ویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات جمعرات کی صبح 8 بجے سے شروع ہو گئے ہیں۔ Tenth and Twelfth Board Exams

Many students are absent in UP board exams
یوپی بورڈ کے امتحان میں کئی طلباء غیر حاضر

بریلی کے 129 امتحانی مراکز پر دسویں اور بارہویں کے بورڈ کے امتحانات جمعرات کی صبح آٹھ بجے سے شروع ہو گئے ہیں۔ پہلی شفٹ کا امتحان صبح 8 بجے شروع ہوا اور 11.15 بجے تک چلا۔ اس کے بعد دوسری شفٹ کا امتحان دوپہر 2.00 بجے سے شام 5.15 بجے تک چلا۔ امتحان کی پہلی شفٹ میں طلبہ کی مکمل تلاشی لی گئی۔ اس کے بعد امتحانی مراکز میں داخل ہونے دیا گیا۔ دورانِ امتحان بھی طلباء پر خاص نظر رکھی جا رہی ہے۔ Many Students Absent in UP Board Exam

ویڈیو

محکمہ تعلیم کے ساتھ انتظامیہ کے افسران نے بھی امتحانی مراکز کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ تاہم، کچھ مراکز سے طلباء نے بے ضابطگیوں کی شکایت کی ہے۔ بریلی میں 129 سٹیٹک مجسٹریٹس، 129 سنٹر ایڈمنسٹریٹرز کے ساتھ ساتھ 129 ایڈیشنل ایڈمنسٹریٹرز کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔ تین سُپر زونل، چھ زونل مجسٹریٹس کو خصوصی ذمہ داری دی گئی ہے۔ لیکن، اس کے بعد بھی تمام امتحانی مراکز کے باہر سیٹنگ پلان لگا دیا گیا ہے، تاکہ طلباء کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ Number of Students Appeared in the Board Exam in Bareilly

بریلی میں بورڈ کے امتحان میں کل 87 ہزار 205 طلباء کو شامل ہونا ہے۔ دسویں کے امتحان کے لیئے 40 ہزار 375 طلباء اور بارہویں کے لیے 46 ہزار 830 طلباء شامل ہیں۔ تاہم، بہت سے طلباء صبح کی شفٹ میں امتحان میں شامل نہیں ہو سکے ہیں۔ امتحانی مراکز کے باہر صبح سے ہی کھانے پینے کی دکانیں سجی ہوئی ہیں۔ طلباء کے والدین امتحان دلانے کے لیئے اپنے بچوں کے ساتھ آئے تھے۔ والدین نے امتحانی مراکز کے باہر کھانے پینے کی اشیا کی خریداری کی۔ اس کے ساتھ ساتھ امتحانی مراکز کے باہر گاڑیوں کا جام بھی ہے۔ امتحانی مرکز کے باہر تین سطحی روڈ سیفٹی کی گئی ہے۔ خواتین پولیس اہلکاروں کی بھی بڑی تعداد میں ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ جو طالبات کی کمرا تلاش کرنے اور پانی وغیرہ کا انتظام کرنے میں مدد کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر اساتذہ بھی گیٹ کے باہر طلباء کی مدد کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

  • یوپی بورڈ امتحان کی نگرانی سخت

    یو پی بورڈ کے دسویں کے امتحان میں پورے اتر پردیش میں کل 27 لاکھ 81 ہزار 654 طلباء شرکت کریں گے۔ جن میں 15 لاکھ 53 ہزار 198 لڑکے اور 12 لاکھ 28 ہزار 456 لڑکیاں شامل ہوں گی۔ اسی طرح 24 لاکھ 11 ہزار 035 طلباء بارہویں کے امتحان میں شامل ہوں گے، جن میں 13 لاکھ 24 ہزار 200 لڑکے اور 10 لاکھ 86 ہزار 200 لڑکیاں شامل ہوں گی۔ یو پی بورڈ نے پورے صوبے میں امتحان کے لیے کل 8 ہزار 373 امتحانی مراکز بنائے ہیں۔ تمام طلباء امتحانی مراکز کی فہرست دیکھنے کے لیئے upmsp.edu.in سرکاری ویب سائٹ پر سرچ کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.