دراصل نواب گنج تحصیل کے کیولڑیا علاقے میں محمد لیاقت علی نامی شخص کے مکان کا لنٹر نیچے ہوگیا تھا، جسے اوپر کرنے کے لیے انہوں نے ایک ٹھیکے دار کو اس کا ٹھیکہ دیا تھا۔
ٹھیکے دار آج جے سی پی مشین اور 28 مزدوروں کی مدد سے لنٹر کو اوپر کرنے کا کام کر رہا تھا تبھی اچانک سے لنٹر بیچ سے کریک ہوگیا۔ جس کی زد میں نو مزدور آگئے۔
جس کے بعد موقعے پر موجود لوگوں نے بڑی مشکل سے دبے ہوئے مزدوروں کو باہر نکالا، ان میں کئی مزدو کی حالت کافی نازک بتائی بتائی جارہی ہے، زخمی مزدوروں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ شدید طور پر زخمی مزدور کو ضلع ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ، فائر برگیڈ اور پولس کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کردیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی راجیش کمار پانڈے، ضلع مجسٹریٹ وریندر کمار سنگھ اور ایس ایس پی شیلیش کمار پانڈے موقع واردات پر پہنچے۔
فی الحال ضلع انتظامیہ کے حکم پر ایس ڈی ایم پورے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔