ETV Bharat / city

بریلی: اسمارٹ سٹی میں گندگی کا انبار، وزیراعلی کو میمورنڈم

اترپردیش کے بریلی شہر کو اسمارٹ سٹی کے زمرے میں رکھ کر کروڑوں روپے خرچ کیے جا چکے ہیں لیکن زمین پر ترقیاتی کام دور دور تک دیکھائی نہیں دیتا ہے۔ آل انڈیا اتحاد ملت کونسل کے اراکین نے علاقے میں گندگی اور خستہ حال سڑکوں سمیت دیگر مسائل پر بذریعہ افسران وزیراعلی کو میمورنڈم ارسال کیا۔

author img

By

Published : Nov 14, 2021, 3:13 PM IST

Bareilly: Pile of dirt in Smart City, memorandum to CMش
بریلی: اسمارٹ سٹی میں گندگی کا انبار، وزیراعلی کو میمورنڈم

بریلی: بریلی اسمارٹ سٹی میں ”آل انڈیا اتحاد ملت کونسل“ کے قومی جنرل سکریٹری حاجی محمد اقبال احمد کی قیادت میں آج ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں گندگی، سیور کے پانی کی نکاسی اور غیر قانونی کالونیوں کے مسائل کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو ایک بذریعے افسران ایک میمورنڈم ارسال کیا۔

ویڈیو دیکھیے
حاجی محمد اقبال نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے بریلی شہر کو اسمارٹ سٹی کے زمرے میں شامل کرکے ترقیاتی کام شروع کرائے ہیں۔ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی جانب سے کروڑوں روپیہ شہر کو سمارٹ بنانے کے لیے سڑک، نالی، پُل، ہریالی، صفائی اور رنگ روغن پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔ اس کے باوجود شہر میں چاروں سمت میں جام کا مسئلہ ہے۔ بازاروں میں تمام شہری خریداری کرنے کے لیے آتے ہیں اور جام کے مسئلے کی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ ہر سمت گندگی کے انبار نظر آ رہے ہیں۔ نالے اور نالیاں ختم ہوگئی ہیں۔ بارش کے دنوں میں پانی نالیوں کے بجائے سڑک پر بہتا ہے۔ شہریوں کو جام سے جد و جہد نہ کرنا پڑے، اس کے لیے ضروری اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ شہر کے اطراف میں کالونائیزر اپنی مرضی کے مطابق غیر قانونی کالونیاں بساتے جا رہے ہیں۔ ان کالونیوں میں سڑک، صفائی، نالی اور پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام نہیں کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی میں یہ کالونیاں کسی بدنما داغ سے کم نہیں ہیں۔

آئی ایم سی کے قومی جنرل سکریٹری اقبال احمد نے مزید کہا کہ تمام غیر قانونی کالونیوں کو بریلی ڈولپمنٹ اتھارٹی بی ڈی اے کے ذریعے قانونی حیثیت دی جائے اور تمام شہریوں کو بریلی میونسپل کارپوریشن بی ایم سی کی جانب سے عوامی سہولیات فراہم کی جائیں۔ بریلی میونسپل کارپوریشن، ضلع انتظامیہ اور حکومت جلد ہی عوامی مفاد میں فوری اور مناسب کارروائی کرے۔ بریلی کو اسمارٹ بنانے کی ذمہ داری بی ایم سی، بی ڈی اے، پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ جنگلات پر عائد ہوتی ہے۔ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ تمام سڑکوں کو تجاوزات سے آزاد کرکے ان کی توسیع کریں اور دونوں طرف پانی نکاسی کا انتظام کر کے درخت لگائیں۔

مزید پڑھیں: Jinnah Controversy: بریلی میں اکھلیش یادو کے خلاف عدالت میں عرضی دائر

انہوں نے مزید کہا کہ درختوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری دکانداروں، مکان کے مالکان، سماجی تنظیموں، سکولوں اور کالجوں کے طلبہ کو سونپی جانی چاہیے۔ بی ایم سی اور اطراف کے دیہات کی لنک روڈ کے گڑھے بھرے جائیں۔ لنک روڈ، پی ڈبلیو ڈی کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں، لہذا شہر سے گاؤں کو جوڑنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جانے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.