ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں مختلف امتحانات میں مجموعی طور پر 14 ہزار سے زیادہ طلبا شریک ہوئے، جن میں کل 427 طلباء غیر حاضر تھے۔
کالجز کے تمام سینٹر انچارج اور امتحان میں مصروف تمام ٹیچرز کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا گیا۔
طلبا نے کووڈ-19 کی ہدایت نامہ پر مکمل طور پر عمل کیا، اُنہوں نے معاشرتی فاصلے کے نفاذ پر عمل کرتے ہوئے فاصلہ برقرار رکھ کر امتحان مکمل کیا۔
امتحان کے دوران اور اس سے پہلے تمام طلبا و طالبات اپنے چہرے پر ماسک لگاکر آئے اور دورانِ امتحان بھی ماسک کا استعمال کرتے ہوئے اپنا امتحان مکمل کیا، امتحان رومز میں داخل ہونے سے قبل تمام طلبا کی تھرمل سکریننگ کی گئی۔
اس کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ کے ذریعہ مناسب وسائل کی فراہمی کی گئی تھی۔ تمام شفٹز کے امتحانات سے متعلق معلومات وائس چانسلر کو موصول ہوئیں اور ضروری ہدایات فراہم کی گئیں۔
خاص بات یہ ہے کہ کوئی طالب علم غیر ضروری ذرائع یا نقل کا سامان استعمال کرتے ہوئے نہیں پایا گیا۔
سبھی طلبا کو تمام سوال پرچوں کے ساتھ بھیجے گئے حکم و ہدایات سے آگاہ کیا گیا ہے۔
طالب علم طلبا و طالبات کو تین گھنٹے کے بجائے دو گھنٹے امتحان کے دورانیہ سے بھی آگاہ کیا گیا تھا۔ تمام امتحانی مراکز میں امتحان پوری قواعد کے ساتھ مکمل ہوئے ہیں۔
ایم جے پی روہیلکھنڈ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے تمام شفٹز کے امتحانات کی نگرانی کی گئی اور مرکزوں کے تمام شکوک و شبہات کو دور کیا گیا اور ضروری ہدایات دی گئیں۔
کالج بریلیوائس چانسلر نے امتحان میں حصہ لینے والے طلبا طالبات، ٹیچرز اور نان ٹیچنگ سٹاف کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ کووڈ-19 کی تاریکی بھی چھنٹ جائےگی۔
اب روہیلکھنڈ یونیورسٹی کے طلبا، ٹیچرز اور عملہ کے ذریعے کووڈ۔19 کو شکست دینے کے بعد جلد ہی سبھی نظام پٹری پر واپس لوٹ آئیں گے۔
ہمانشھی سکسینا، طالباءبائٹ 02۔۔ ابھیشیک یادو، طالب علمبائٹ 03۔۔ محمد ذیشان، بائٹ 04۔۔ انوراگ موہن، پرنسپل، بریلی