بریلی ڈویژن میں برڈ فلو کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ بدھ کے روز پیلی بھیت کے پورن پور کے فارم ہاؤس سے لیا گیا مرغیوں کا ”پول سیمپل“مثبت پایا گیا۔ اس کے بعد علاقے میں خصوصی احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔
ویٹرنری محکمہ پورے ڈویژن میں مرغیوں کے فارم ہاؤس سے ”پول سیمپلنگ“ کرکے نمونے جمع کر رہا ہے، جن کا معائنہ ”اینڈین ویٹرنری انیڈ رسرچ انسٹی ٹیوٹ“ کی لیب میں کیا جا رہا ہے۔
بریلی میں برڈ فلو کا پہلا معاملہ سامنے آیا برڈ فلو کا تجربہ پولٹری بیٹ اور تھوک وغیرہ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اس کے پیشِ نظر پیلی بھیت کی تحصیل پورن پور کے ایک فارم ہاؤس سے ”پول سیمپل“ کا نمونہ آئ وی آر آئی میں بھیجا گیا تھا۔ اس کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ نمونہ مثبت ہے۔
اس علاقے کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ گوشت اور انڈے کھانے والے افراد کے لئے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی وی آر آئی نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرغیوں کو پکانے کے بعد کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن گوشت دھونے کے دوران وائرس انسان تک پہنچ سکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں کچھ دن گوشت اور انڈے کھانے سے پرہیز کریں۔
بھیت کے پورن پور کے فارم ہاؤس سے لیا گیا مرغیوں کا ”پول سیمپل“مثبت پایا گیا۔ اس کے علاوہ بریلی کے فرید پور کے محلہ پرہ میں ایک کبوتر کی اچانک موت ہوگئی۔ اطلاع پر محکمہ جنگلات کے رینجر مُکیش کانڈپال، ویٹرنری محکمہ کی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ آئی وی آر آئی میں صرف مرغیوں کی زندہ نوع کے نمونوں کی جانچ کی جاتی ہے، لہذا کبوتر کے مردہ جسم کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھوپال بھیج دیا گیا ہے۔ اسی طرح ضلع بریلی کے مجھگواں بلاک بھی کوّا مردہ ملا ہے۔ اسے بھی پوسٹ مارٹم کے لئے بھوپال بھیجا گیا ہے۔ پیلی بھیت میں بھی تین کوّوں کی اچانک موت ہوگئی ہے۔
آئی وی آر آئی میں واقع سینٹرل ایوین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ“ (سی اے آر آئی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سنجیو کمار گُپتا کے مطابق آئی وی آر آئی میں ریاست اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے سیمپل تجزیہ ہونے کے لیئے آ رہے ہیں۔ اب تک اتر پردیش کے غازی آباد، سیتا پور، الہ آباد اور اتراکھنڈ کے رشی کیش اور کوٹدوار سے سیمپل منفی پائے گئے ہیں۔ روزانہ تقریباً پندرہ سو سیمپل کی جانچ کی جا رہی ہے۔