ETV Bharat / city

نابالغ لڑکی سے اجتماعی عصمت دری کے سات دن بعد درج کی گئی ایف آئی آر

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کے شہزاد نگر پولیس اسٹیشن کے گاؤں تمڑیا میں 7 دن پہلے نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ متاثرہ مسلسل اپنی شکایت پولیس سے کر رہی تھی لیکن ابھی تک اس کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی تھی۔

نابالغ لڑکی سے اجتماعی عصمت دری کے 7دن بعد درج کی گئی ایف آئی آر

author img

By

Published : Jan 21, 2020, 12:01 AM IST

Updated : Feb 17, 2020, 7:53 PM IST

متاثرہ لڑکی اور اس کے والد جب ضلع انتظامیہ کے پاس اپنی شکایت لے کر گئے تو پولیس نے فوری اس کی ایف آئی آر درج کرکے کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

رامپور کے شہزاد نگر تھانہ علاقے میں تقریباً 7 روز قبل ہوئی نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے میں متاثرہ اور اس کے اہل خانہ کے بار بار پولیس انتظامیہ کے چکر لگانے کے بعد پولیس نے آخر کار تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

نابالغ لڑکی سے اجتماعی عصمت دری کے 7دن بعد درج کی گئی ایف آئی آر

اطلاعات کے مطابق واقعہ 13 جنوری کی رات کا تھانہ شہزاد نگر علاقے کا ہے۔ پہلے تو پولیس نے معاملے کو مشکوک مانتے ہوئے متاثرہ کے اہل خانہ کی جانب سے مقدمہ درج نہیں کیا لیکن جب متاثرہ اور اس کے اہل خانہ نے ضلع انتظامیہ کے چکر لگانے شروع کئے تو پولیس نے اپنی عزت بچانے کے لیے تقریباً 7 دن بعد مقدمہ درج کر لیا ہے۔ لاپرواہی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ متاثرہ کو طبی جانچ کے لئے اب بھیجا گیا ہے اور اب ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

معاملہ رامپور کے تھانہ شہزاد نگر کا ہے جہاں 13 جنوری کی رات اینٹ بھٹہ پر کام کرنے والے مزدور کی نابالغ بیٹی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی۔ ملزمین نے متاثرہ کے والد کے ہاتھ باندھ کر طمنچہ کے زور پر اجتماعی جنسی زیادتی کی واردات کو انجام دیا۔ 14 جنوری کی صبح متاثرہ اپنے والد کے ساتھ پولیس اسٹیشن گئی اور اپنے ساتھ ہوئی واردات کی جانکاری دی۔

رامپور کے ایڈیشنل ایس پی ارون کمار سنگھ نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی ایک شکایت موصول ہوئی تھی، جس پر فوری طور پر تھانہ انچارج سی او موقع پر گئے تھے۔ جب متاثرہ سے شکایت لکھانے کی بات آئی تھی تو تھانہ پر کیمرے کے سامنے متاثرہ نے اس قسم کی کسی بھی واردات سے انکار کر دیا تھا۔ لیکن اب دوبارہ انہوں نے اس کی شکایت درج کرائی ہے۔

Intro:ریاست اترپردیش کے رامپور ضلع کے شہزاد نگر پولیس اسٹیشن کے گاؤں تمڑیا میں 7 دن پہلے نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ متاثرہ مسلسل اپنی شکایت پولیس سے کر رہی تھی لیکن ابھی تک اس کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی تھی متاثرہ لڑکی اور اس کے والد جب ضلع انتظامیہ کے پاس اپنی شکایت لیکر گئے تو پولیس نے فوری اس کی ایف آئی آر درج کرکے کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔Body:رامپور کے شہزاد نگر تھانہ علاقے میں تقریباً 7 روز قبل ہوئی نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے میں متاثرہ اور اس کے اہل خانہ کے بار بار پولیس انتظامیہ کے چکر لگانے کے بعد پولیس نے آخر کار تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق واقعیہ 13 جنوری کی رات کا تھانہ شہزاد نگر علاقے کا ہے۔ پہلے تو پولیس نے معاملے کو مشکوک مانتے ہوئے متاثرہ کے اہل خانہ کی جانب سے مقدمہ درج نہیں کیا لیکن جب متاثرہ اور اس کے اہل خانہ نے ضلع انتظامیہ کے چکر لگانے شروع کئے تو پولیس نے اپنی عزت بچانے کے لیے تقریباً 7 دن بعد مقدمہ درج کر لیا ہے۔ لاپرواہی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ متاثرہ کو طبی جانچ کے لئے اب بھیجا گیا ہے اور اب ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
معاملہ رامپور کے تھانہ شہزاد نگر کا ہے جہاں 13 جنوری کی رات اینٹ بھٹہ پر کام کرنے والے مزدور کی نابالغ بیٹی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی۔ ملزمین نے متاثرہ کے والد کے ہاتھ باندھ کر طمنچہ کے زور اجتماعی جنسی زیادتی کی واردات کو انجام دیا۔ 14 جنوری کی صبح متاثرہ اپنے والد کے ساتھ پولیس اسٹیشن گئی اور اپنے ساتھ ہوئی واردات کی جانکاری دی۔
رامپور کے ایڈیشنل ایس پی ارون کمار سنگھ نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی ایک شکایت موصول ہوئی تھی، جس پر فوری طور پر تھانہ انچارج سی او موقع پر گئے تھے۔ جب متاثرہ سے شکایت لکھانے کی بات آئی تھی تو تھانہ پر کیمرے کے سامنے متاثرہ نے اس قسم کی کسی بھی واردات سے انکار کر دیا تھا۔ لیکن اب دوبارہ انہوں نے اس کی شکایت درج کرائی ہے۔
بائٹ: ارون کمار سنگھ
ایڈیشنل ایس پیConclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
Last Updated : Feb 17, 2020, 7:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.