ETV Bharat / city

شہیدوں کے مزاروں پر ہر برس لگیں گے میلے

چوری چورا صد سالہ تقریب کے پیش نظر شہیدوں کے لیے بریلی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انہیں جذباتی انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

خان بہادر خان کی مزار پر بھی میلہ
خان بہادر خان کی مزار پر بھی میلہ
author img

By

Published : Feb 6, 2021, 9:49 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر بریلی سمیت پورا ملک ان دنوں چوری چورا صد سالہ تقریب کے موقع پر انہیں یاد کررہا ہے، اور ایسے تمام شہیدوں کو یاد کرنے کا موقع ہے، جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جان کی پرواہ نہیں کی اور ملک کی عزت و آبرو کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا۔

شہیدوں کی یاد میں ہر برس لگیں گے میلے

شہر بریلی کی سرزمین میں بھی ایک ایسا ہی شہید آرام فرما ہے، اس موقع پر اُس عظیم شخصیت کو بھی یاد کیا گیا۔

اہم بات یہ ہے کہ اس دن اُن کے خاندان کے لوگوں کو اعزاز سے بھی سرفراز کیا جا رہا ہے۔

روہیلہ نواب خان بہادر خان
روہیلہ نواب خان بہادر خان

وطن کے نام پر شہید ہونے والے جاں بازوں کی جب فہرست تیار کی جائےگی تو یہ فہرست اس وقت تک مکمل نہیں ہوگی، جب تک اُس میں روہیلہ نواب خان بہادر خان کا نام شامل نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ بریلی کو اپنا مستقل قیام بناکر خان بہادر خان نے اپنے احباب کی اُس روایت کو زندہ رکھا، جو اُن کے دادا حافظ رحمت خان نے برطانوی حکومت کے خلاف شروع کی تھی۔

سنہ 1791 میں خان بہادر خان کی پیدائش ہوئی

خان بہادر خان نے برطانوی حکومت کے خلاف جنگِ آزادی کا اعلان کرتے ہوئے اُن کے قدم اُکھاڑ دیے اور آخر میں اُنہیں بھی برطانوی حکومت نے گرفتار کرکے پھانسی پر لٹکا دیا اور خان بہادر خان نے جامِ شہادت نوش فرمائی۔

جنگِ آزادی کے تاریخی واقعہ کے سو سالہ جشن کے موقع پر بریلی میں خان بہادر خان کی مزار پر بھی میلہ لگایا گیا ہے جہاں تمام شہریوں کے علاوہ شہیدوں کے قدر دان پہنچ رہے ہیں۔

خان بہادر خان کی بہادری پر تقریباً دو درجن سے زائد کتابیں شائع ہوچکی ہیں

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نے خان بہادر خان کی تاریخ پر روشنی ڈالنا ضروری سمجھا اور خان بہادر خان کے دادا حافظ رحمت خاں نے سترہ ویں صدی کے وسط میں برطانوی حکومت کے ظلموں کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا تھا۔

اُنہوں نے ایک فوج بھی تیار کی اور انگریزوں کو پناہ دینے والے اودھ کے نواب سے بھی جنگ کی۔

خان بہادر خان کو انگریزوں نے گرفتار کرکے سنہ 1860 میں شہر کے عقب کوتوالی میں پھانسی دے دی تھی

واضح رہے کہ حافظ رحمت خاں 23 اپریل 1774 کو میران پور کٹرہ کے پاس انگریزوں سے جنگ کرتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔

حافظ رحمت خاں کے بیٹے ذوالفقار علی خاں کے بیٹے کے گھر میں سنہ 1791 میں خان بہادر خان کی پیدائش ہوئی، جو بعد میں سنہ 1857 کی غدر کے ہیرو بنکر تاریخ میں اپنا نام درج کراچکے ہیں۔

خان بہادر خان نے سنہ 1857 کی تحریک کے آغاز کے ساتھ ہی پہلے مرحلے میں ہی بریلی کو برطانوی حکومت سے آزاد کرا لیا

خان بہادر خان نے سنہ 1857 کی تحریک کے آغاز کے ساتھ ہی پہلے مرحلے میں ہی بریلی کو برطانوی حکومت سے آزاد کرا لیا تھا اور گیارہ مہینے تک بریلی کو آزاد رکھا تھا۔

خان بہادر خان کو انگریزوں نے گرفتار کرکے سنہ 1860 میں شہر کے عقب کوتوالی میں پھانسی دے دی تھی اور اُنہیں جیل کے احاطے میں بیڑیوں سمیت دفن کر دیا تھا اور پھر سماجوادی پارٹی کے دورِ حکومت میں تین فروری سنہ 2007 کو جیل کی دیوار کو توڑکر اُن کی قبر کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

خان کی تاریخ پر روشنی ڈالنا ضروری
خان کی تاریخ پر روشنی ڈالنا ضروری

وطن کے نام پر مر مٹنے والے حافظ رحمت خاں اور خان بہادر خان کی بہادری پر تقریباً دو درجن سے زائد کتابیں شائع ہوچکی ہیں تاہم کئی طلبا و طالبات نے ان اہل خانہ کی تاریخ پر اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی ہے۔

وہیں دوسری جانب ملک اور بیرونی ممالک میں ان کے اہل خانہ پر ڈاکیومینٹری بھی بنائی ہے۔

چوری چورا صد سالہ تقریب کے پیش نظر شہیدوں کے لیے بریلی میں ایک تقریب کا انعقاد

خاص بات یہ ہے کہ تقسیم کے دوران اِس کنبہ نے پاکستان کی کئی سحر انگیز تجاویز کو بھی تسلیم نہیں کیا اور ملک چھوڑکر نہیں گئے۔

واضح رہے کہ چار فروری سنہ 1922 کو چوری چورا سانحہ پیش آیا تھا جس میں درجنوں لوگوں نے اپنی جان کی قربانیاں دی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.