ETV Bharat / city

احتجاجی مظاہرے روکنے کے لیے ضلع انتظامیہ تیار

author img

By

Published : Jan 1, 2021, 1:25 AM IST

زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کاشتکاروں کو روکنے کے لیے بریلی ضلع انتظامیہ کے افسران ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ رامپور کے علاوہ سِکھ کاشتکار اکثریتی علاقوں پر افسران کی نگاہیں جمی ہوئی ہیں۔ اُنہوں نے ایسے تمام راستوں پر بیرئر لگا کر احتجاجی مظاہرے کو روکنے کی کوشش کی ہے۔

DM and SSP sealed border of farmers majority district
احتجاجی مظاہرے روکنے کے لیے ضلع انتظامیہ تیار

ضلع بریلی کی سرحد کو چھونے والے ضلع رامپور کے بعد سِکھ طبقہ کے تمام کاشتکار ضلع پیلی بھیت میں بھی کثیر تعداد میں رہتے ہیں۔ عام طور پر پیلی بھیت ضلع سے دہلی جانے والے تمام لوگوں کو بریلی سے ہوکر گزرنا ہوتا ہے۔ ایسے میں ضلع انتظامیہ نے تمام راستوں پر الرٹ جاری کرتے ہوئے اضافی پولیس فورس تعینات کی ہے۔ اِن علاقوں میں تمام آمد و رفت کرنے والے شہریوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

اتر پردیش حکومت نے تمام اعلیٰ افسران کو ڈویژن کے تمام اضلاع کے ہیڈکوارٹر پر کیمپ کرنے کی ہدایت دی ہے، جس سے حالات قابو میں رہیں۔ اس کے پیشِ نظر بریلی کے ڈی ایم نتِیش کمار اور ایس ایس پی روہِت سنگھ سجوان نے بریلی پیلی بھیت کی ضلعی سرحد پر پہنچکر معائنہ کیا اور پیلی بھیت سرحد پر ایک عارضی چوکی قائم کرائی۔

اتر پردیش حکومت نے بریلی مراد آباد ڈویژن اور لکھیمپور میں خصوصی الرٹ جاری کر رکھا ہے۔ ان اضلاع میں ہی اضافی پولیس افسران کی تعیناتی کی گئی ہے۔ پیلی بھیت میں ڈی آئی جی راجیش پانڈے نے کیمپ کیا تو ضلع شاہ جہاں پور سے لیکر ضلع لکھیمپور کھیری تک ڈی آئی جی جیل اکھلیش مینا کو ذمہ داری سپرد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پیلی بھیت میں ایڈیشنل ایس پی اجے پال شرما کی بھی تعیناتی کی گئی ہے تاکہ کاشتکار کوئی نئی حکمت عملی تیار کرکے بڑے پیمانے پر احتجاج نہ کرنے لگیں۔

خفیہ ایجنسی بھی خاموشی سے تمام اطلاعات جمع کرکے حکومت کو آگاہ کرنے کا کام کر رہی ہیں۔ اُن اضلاع میں افسران کی زیادہ چہل قدمی ہو رہی ہے، جہاں سِکھ طبقہ سے تعلق رکھنے والے کاشتکار سب سے زیادہ ہیں۔ غورطلب ہے کہ بریلی ضلع کی سرحد اتراکھنڈ کی سرحد کو بھی چھوتی ہے۔ لہزا پیلی بھیت ضلع کے کاشتکار بریلی نہ آکر اتراکھنڈ سے ہوتے ہوئے رامپور پہنچنے کی کئی مرتبہ کوشش کر چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.