ریاست اترپردیش میں ضلع پیلی بھیت کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جے پرکاش کو جب سگی بہنوں کی لاش ملنے کی اطلاع ملی تو وہ جائے واردات پر پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ پیلی بھیت کے تھانہ بیسالپور کے جسولی گاؤں کے قریب سونی برک فیلڈ کا ہے جہاں دو حقیقی بہنوں کی لاش نے افراتفری مچ گئی ہے۔
خیال رہے کہ ان دونوں بہنو کا نام آنشک اور پوجا تھا۔
ایسا بتایا جارہا ہے کہ دیر شام سے دونوں بہنیں گھر سے لاپتہ تھیں، رشتہ داروں کی اطلاع پر پولیس دونوں بہنوں کی تلاش کررہی تھی۔
پیلی بھیت سپرنٹنڈنٹ پولیس جے پرکاش نے اس معاملے پر معلومات دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانحے کے جائے وقوع کا معائنہ کیا گیا ہے تاہم پولیس واقعے کی قریب سے تفتیش کررہی ہے۔