ETV Bharat / city

کانگریس پارٹی کی جانب سے 'کسان جن جاگرن مہم'زوروں پر - بھارتیہ جنتا پارٹی

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی قومی جنرل سکریٹری اور اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی کی اپیل پر 'کسان جن جاگرن مہم' چلائی جارہی ہے۔

کانگریس پارٹی کی جانب سے 'کسان جن جاگرن مہم'زوروں پر

author img

By

Published : Feb 29, 2020, 4:37 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:25 PM IST

کانگریس پارٹی کے رہنما اپنے اپنے علاقوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبران اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ کا گھیراؤ کر رہے ہیں۔

اتر پردیش کے ضلع بریلی کی ضلع یونٹ نے مرکزی حکومت میں وزیر مملکت محنت و روزگار سنتوش گنگوار کے دفتر 'بھارت سیوا ٹرسٹ' کا گھیراؤ کیا۔

کانگریس پارٹی کی جانب سے 'کسان جن جاگرن مہم'زوروں پر

اس سے قبل کانگریس رہنما نے شہر کے کوہاڑا پیر پیٹرول پمپ سے بھارت سیوا ٹرسٹ تک پیدل مارچ نکالا اور کانگریس زندہ باد کے نعرے لگائے۔

کانگریس رہنما کے اپنےمنصوبے کے تحت گھیراو کے دوران میمورنڈم مرکزی وزیر سنتوش گنگوار کے سپرد کیا جانا تھا۔لیکن اُن کی غیر موجودگی میں بی جے پی رہنما آدیش پرتاپ سنگھ نے میمورنڈم لیا۔

کانگریس کے شہر صدر اسلم چودھری نے میمورنڈم پڑھ کر کاشتکاروں کی مشکلات مرکزی حکومت کے سامنے پیش کرنے اور انہیں پارلیمنٹ میں اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

غور طلب ہے کہ ضلع بریلی کی سبھی اسمبلی 9 سیٹ پر بی جے پی رکن کا قبضہ ہے۔ جبکہ ضلع کی دونوں پارلیمنٹ سیٹ پر بھی بی جے پی کے رکن ہیں، جبکہ شہر کے میئر اور ضلع پنچائت صدر بھی بی جے پی سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔

اس کے باوجود ضلع میں کاشتکاروں سے لے کر عام آدمی تک سبھی شہری مختلف مشکلات سے دو چار ہو رہے ہیں۔ کانگریسی رہنما ان دنوں بی جے پی رہنماؤں کو میمورنڈم دینے کی مہم چلا رہے ہیں تاکہ اُنہیں کسانوں کی پریشانیوں اور مشکلات سے آگاہ کیا جا سکے۔

حال ہی میں کانگریسیوں نے بریلی ضلع میں بی جے پی کے تمام 9 ممبران اسمبلی کو میمورنڈم دیا۔ کسانوں کی مشکلات کے علاوہ اُنہوں نے ضلع میں ترقیاتی کاموں کی تعطل کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں:دہلی تشدد: ڈاکٹر شیروانی نے انسانیت کا فرض نبھایا

شہر سے لے کر دیہی علاقوں تک تمام سڑکوں کی تعمیر، اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت فنڈز کے ناجائز استعمال کو روکنا، ضلع کے تین برسوں سے تینوں نامکمل اوور برج کی تعمیر میں تیزی لانا، شہر میں ملٹی اسٹوری پارکنگ کی تعمیر، سٹی بس سروس شروع کرنا، سیوریج لائن کے ساتھ ساتھ گلیوں میں سڑکیں وغیرہ کی تعمیر جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.