ETV Bharat / city

بریلی: پولس لائن میں یومِ جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد - ضلع بریلی کے پولس لائن میں تقریب

ملک میں 72ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ضلع بریلی کے پولس لائن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر توانائی اور ضلع بریلی کے انچارج وزیر شری کانت شرما نے ترنگے کو سلامی پیش کی اور بچوں نے متعدد ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے۔

ceremony at the police line on the republic day in bareilly
بریلی: یومِ جمہوریہ کے پیش نظر پولس لائن میں تقریب کا انعقاد
author img

By

Published : Jan 26, 2021, 8:27 PM IST

اترپردیش کے ضلع بریلی میں واقع پولس لائن میں 72ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر وزیر توانائی اور ضلع بریلی کے انچارج شری کانت شرما نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور ترنگے کو سلامی پیش کی۔

بریلی: یومِ جمہوریہ کے پیش نظر پولس لائن میں تقریب کا انعقاد

پروگرام میں مختلف اسکولوں سے آئے معصوم بچوں نے ثقافتی پروگرام پیش کیے اور جشن کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیئے، پولس لائن کو کئی دنوں سے سجایا جا رہا تھا۔

آئی جی راجیش کمار پانڈے کو کابینی وزیر نے مومینٹو دے کر اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر 14 پولس اہلکاروں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

پروگرام بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔ پولس لائن میں اے ڈی جی اویناش چندرا، آئی جی راجیش کمار پانڈے، ایس ایس پی روہیت سنگھ سجوان سمیت تمام اعلیٰ افسران بھی موجود رہے۔

ceremony at the police line on th republic day braille

کابینہ وزیر شری کانت شرما نے ترنگا لہرا کر تمام حاضرین کو یومِ جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔ اُنہوں نے تمام پولس اہلکاروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولس امن و امان قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور پولس کی چوکسی سے ہی سماج کی حفاظت کی امید کی جا سکتی ہے۔

اس موقع پر اُنہوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے منصوبوں کی بھی تعریف کی۔ اُنہوں نے خواتین اور نوجوانوں کے لیے ریاستی حکومت کے منصوبوں اور اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام لوگوں کی خوشحالی کے لیے کوشاں ہے۔

وزیر توانائی اور ضلع بریلی کے انچارج وزیر شری کانت شرما

اُنہوں نے مزید کہا کہ اترپردیش حکومت پوری ریاست میں تقریباً 150 منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے اور اب تک 48 منصوبوں کو مکمل بھی کیا جا چکا ہے۔ اس موقع پر مختلف اسکولوں سے آئے تمام طلباء و طالبات نے ثقافتی پروگرام پیش کیے اور محب وطن پر مشتمل فلمی نغموں پر اپنی ادا کاری کا مظاہرہ بھی کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.