ETV Bharat / city

'Ladki Hoon, Lad Sakti Hoon': بریلی ضلع کانگریس صدر کے خلاف مقدمہ درج - میں لڑکی ہوں، لڑسکتی ہوں کا بریلی میں انعقاد

اترپردیش کے بریلی میں کانگریس کی جانب سے ہوئی ریس 'میں لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں' میں بھگڈر کے معاملے میں پولیس نے ضلع صدر اشفاق ثقلینی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے FIR Registered Against Congress in Bareilly۔

Ladki hoon, lad sakti hoon
Ladki hoon, lad sakti hoon
author img

By

Published : Jan 6, 2022, 7:32 AM IST

بریلی میں کانگریس میراتھن ریس میں بھگدڑ ہونے سے 4 لڑکیاں زخمی ہونے کے معاملے میں ضلع صدر اشفاق ثقلینی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے Case Ragisted Against Ashfaq Saqailaini Bareilly۔ ضلع مجسٹریٹ نے اس معاملے میں سٹی مجسٹریٹ راجیو پانڈے کو تحقیقات کے حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس پارٹی نے ”میں لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں Ladki Hoon, Lad Sakti Hoon“ ریلی منعقد کی تھی۔ جس میں درجنوں انٹر کالج Inter College Bareilly کی لڑکیوں نے شرکت کی تھیں۔ ڈور شروع ہوتے ہی سب سے آگے شامل لڑکیاں گر گئیں اور پیچھے سے دوڑ کر آنے والی لڑکیاں اُن کے اوپر سے گزرنے لگیں۔

ویڈیو دیکھیے۔

حالانکہ کانگریس عہدے داران، کارکنان اور دیگر افراد نے ہمت کر کے تمام لڑکیوں کو ہجوم سے باہر نکالا اور اُنہیں ضلع ہسپتال میں داخل کرایا۔ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن کمیشن نے ڈی ایم DM Bareilly سے کیس درج کرنے اور جانچ کرانے کے بعد رپورٹ طلب کی ہے۔

سٹی مجسٹریٹ راجیو پانڈے نے کانگریس کے ضلع صدر مرزا اشفاق ثقلینی اور پارٹی کے نامعلوم لیڈروں کے خلاف کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی اور تعداد سے زیادہ لڑکیوں کے آمد کے باوجود معقول انتظام نہ کرنے پر شہر کوتوالی میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

یہ پروگرام کانگریس کے 'لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں' Ladki Hoon, Lad Sakti Hoon عنوان کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔ تمام شرکاء صبح آٹھ بجے کے قریب بشپ منڈل انٹر کالج میں جمع ہوئی تھیں۔ پروگرام کا خاکہ بتانے کے بعد جیسے ہی ضلع صدر مرزا اشفاق ثقلینی نے میراتھن شروع کرنے کا اعلان کیا تو شرکاء لڑکیوں کا ہجوم دوڑنے لگا۔ آگے نکلنے کی جلدی میں بھگدڑ ہونے لگی اور سب سے آگے کھڑی لڑکیاں اچانک گر گئیں۔ پیچھے سے دوڑ کر آرہی لڑکیاں اُن کے اوپر سے گزرنے لگیں۔ جس میں چیخ پکار ہونے لگی۔ پارٹی کے عہدے داران، کارکنان اور دیگر افراد نے ہمت کرکے بھگدڑ میں دبی تمام لڑکیوں کا باہر نکالا۔ اُنہیں ایمبولینس سے فوراً ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں معمولی طور زخمی ہونے کی وجہ سے اُنہیں علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

مزید پڑھیں:

ضلع انتظامیہ نے اس بھگدڑ کو لاپرواہی مانتے ہوئے مجسٹریٹ جانچ کے احکامات دیئے اور ضلع صدر اشفاق ثقلینی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ چائلڈ پروٹیکشن کمیشن Child Protection Commission کی مداخلت کے بعد پورے معاملے میں بلا تاخیر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.