ETV Bharat / city

بریلی: ایئر پورٹ کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا

author img

By

Published : Oct 14, 2021, 2:01 PM IST

اتر پردیش کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (سکیورٹی) ونود کمار سنگھ نے بریلی ایئر پورٹ کا معائنہ کیا۔ ضلع انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ ایئر پورٹ افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔

ایئر پورٹ
ایئر پورٹ

بریلی میں واقع ایئر پورٹ کی سکیورٹی کو جدید آلات سے لیس کرکے مزید سخت کیا جائے گا۔ اس کے لئے اے ڈی جی سکیورٹی اتر پردیش نے ایئر پورٹ کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ وہ لکھنؤ سے بریلی ایئر پورٹ پر حالات کا جائزہ لینے پہنچے تھے۔ اُنہوں نے اس دوران سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور ایئر پورٹ افسران کو ہدایات دی۔

اتر پردیش کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (سیکیورٹی) ونود کمار سنگھ نے بریلی ایئر پورٹ کا معائنہ کیا اور ضلع انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران کےساتھ ساتھ ایئر پورٹ افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔

اُنہوں نے علاقائی رابطہ اسکیم (ریجنل کنیکٹیوٹی اسکیم) کے تحت منتخب بریلی ایئر پورٹ کی سیکورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے یہ میٹنگ منعقد کی تھی۔ لکھنؤ سے بریلی آئے اے ڈی جی سیکیورٹی نے ایئر پورٹ کے احاطے کا معائنہ بھی کیا۔ اے ڈی جی ونود کمار سنگھ کے مطابق بریلی ایئر پورٹ کو ریجنل کنیکٹیوٹی اسکیم کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔ لہذا یہاں سکیورٹی انتظامات میں مزید اضافہ کرنا ہے۔

اے ڈی جی ونود کمار سنگھ نے ایئر پورٹی احاطہ کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد منعقدہ میٹنگ میں مرکزی اور ریاستی انٹیلی جنس یونٹ کے افسران اور ایئر پورٹ ائیرپورٹ سیکورٹی متعلقہ افسران سے سیکورٹی انتظامات کو مزید مضبوط کرنے کے لیئے تجاویز طلب کی گئی اور مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔

میٹنگ کے دوران اے ڈی جی ونود کمار سنھگ نے سیکورٹی کے لیئے افرادی قوت بڑھانے، سیکورٹی کے جدید آلات فراہم کرانے اور ایئرپورٹ کے ہر ملازم کو تربیت دینے کی ہدایت کی۔

اس دوران ایس ایس پی روہت سنگھ سجوان، ایس پی شہر رویندر کمار، اے ڈی ایم سٹی مہیندر کمار سنگھ، سی او تھرڈ سعد میاں خان، ایئرپورٹ ڈائریکٹر راجیو کُل شریشٹھ، اسسٹنٹ جنرل منیجر (سول چیف سکیورٹی آفیسر) جے پی سنگھ سمیت دیگر افسران بھی موجود رہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.