بریلی میں گزشتہ 7 جولائی سے مفرور خاتون اسمگلر حفیظن کو تھانہ بارہ دری پولیس نے ریاست اتراکھنڈ کی سرحد سے گرفتار کیا ہے. Bareilly Police Arrested Lady Smuggler at Uttarakhand۔ وہ ریاست اتر پردیش کی پولیس سے بچ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہی تھیں۔ جس کے بعد پولیس نے ان کے بارے میں اطلاع دینے پر 25 ہزار روپیے کا انعام مقرر کیا تھا۔
دراصل اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سعد میاں خان Assistant Superintendent of Police Saad Mian Khan نے اپنی ٹیم کے ساتھ 7 جولائی کو چیکنگ کے دوران بِتھری چینپور کے رہائشی راجو اور مُنّا کو پولیس نے شیام گنج چوراہے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے اُن کے پاس سے 1.5 کیلو اسمیک بھی برآمد کی تھی۔ جس کے بعد ان دونوں ملزمان کی اطلاع پر بارہ دری پولیس نے ان کے گاؤں پدارتھپور میں ایک گھر میں چھاپہ کر اسمگلنگ کرکے کمائے گئے 40 لاکھ روپے بھی برآمد کیئے تھے۔
پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی ملزمان کی خاتون ساتھی فتح گنج مغربی کی رہائشی حفیظن فرار ہوگئی تھیں۔ جس کے بعد ان کا نام مقدمے میں شامل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس درمیان کئ مرتبہ حفیظن کی گرفتار کی کوشش کی، لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔ اب پولیس نے مخبرِ خاص کی اطلاع پر حفیظن کو اتر پردیش اور اتراکھنڈ کی سرحد سے گرفتار کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں:
تفتیش کے دوران حفیظن نے بتایا کہ اس نے اسمیک بنانا اپنے اسمگلر شوہر رفیق عرف ملِک سے سیکھی تھی۔ اس دوران اس کے شوہر کو فتح گنج مغربی کی پولیس Fatahganj west police Station نے سمیک سمیت گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ جس کے بعد اس نے سمیک اسمگلنگ کا سارا کام اپنے ہاتھوں میں لے لیا اور قریبی ریاستوں اور علاقوں میں ہینڈلرز کے ذریعے اسمگلنگ شروع کر دی۔ دراصل شوہر کے جیل جانے کے بعد کروڑوں روپیہ ہینڈلرز پر باقی تھا۔