ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار نے کہا کہ کووڈ کنٹرول روم ہر وقت فعال ہے اور اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ کووڈ کنٹرول روم ایک نوڈل کی طرح کام کر رہا ہے، جس میں ہفتے کے سات دن اور 24 گھنٹے کام کیا جا رہا ہے۔ کووڈ، ملیریا اور ڈینگو کی اطلاع پر موثر کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت اور تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار نے معلومات فراہم کراتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک بریلی ضلع میں بخار کے کل 1415 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 3 کیس ملیریا کے ہیں۔ سال 2018 میں 37425، سال 2019 میں 46717 اور سال 2020 میں 11600 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان اعداد و شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پی ایچ سی اور سی ایچ سی کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں صفائی انتظامات کو بہتر طریقے سے برقرار رکھیں۔
مقامی رہائشیوں اور شہریوں کو بھی آگاہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں صفائی کے نظام پر خصوصی توجہ دیں۔ گرام پنچایت، بلاک، نگر پنچایت ، بلدیہ سمیت تمام رہائشی علاقوں میں سپرے اور صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار نے کہا کہ تالابوں میں مچھلی چھوڑنے کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔ مچھلی کی کچھ خاص اقسام ہیں، جو ملیریا کے ”لاروا“ کو کھاتی ہیں۔ اس سے ڈینگو کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔ تمام سی ایچ سی اور پی ایچ سی میں دو موبائل وین دستیاب کرائی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:
سہارنپور: ڈینگو کے خلاف مہم چلائی گئی
ڈی پی آر او کو دیہی علاقے اور اے ڈی او پنچایت کو میونسپل اور شہری علاقوں کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ جیسے ہی بخار یا دیگر مرض کی اطلاعات موصول ہوں گی، نمونے لینے کا کام فوری طور پر کیا جائے گا۔ بریلی ضلع میں آکسیجن کے پانچ بڑے پلانٹ تیار ہیں، جو کام کر رہے ہیں۔