ETV Bharat / city

زرعی قوانین کے خلاف بریلی میں کانگریس کا احتجاج

متنازع زرعی قوانین کے خلاف دہلی کے بعد بریلی میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے، کانگریس پارٹی کے عہدے داران اور کارکنان نے ضلع کلکٹریٹ ہیڈ کوارٹر پر پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پارٹی عہدے داران نے کاشتکاروں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

زرعی قوانین کے خلاف بریلی میں کانگریس کا احتجاج
زرعی قوانین کے خلاف بریلی میں کانگریس کا احتجاج
author img

By

Published : Nov 29, 2020, 7:50 AM IST

ریاست اترپردیش کے بریلی میں کاشتکاروں کی حمایت میں کانگریس پارٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ شہر کمیٹی کے تمام عہدے داران نے کلکٹریٹ پہنچ کر ایک یاد داشت ضلع افسران کے سپرد کیا۔

زرعی قانون کے خلاف بریلی میں کانگریس کا احتجاج

یاد داشت کے ذریعے صدر جمہوریہ کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس متنازع بل کو واپس لیا جانا چاہیے، یاد داشت میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کاشتکارون کو 'انیہ داتا' کہا جاتا ہے۔ اُس کی روزی روٹی کا ذریعہ اُس کی فصل ہے، جسے فروخت کرنے کے بعد ہی اُس کے گھر میں چولہا جلتا ہے، اب کاشتکاروں کی فصل کی قیمت بھی کارپوریٹ گھرانوں کے حساب سے طے ہوگی۔

کانگریس کے ترجمان راج شرما نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں ہر طبقہ کی خوشحالی کے لیے کام کیا جائےگا۔ لیکن اچّھے دن کا وعدہ کرنے والی حکومت میں دن بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں، تمام سرکاری مشینری کو پرائیویٹ ہاتھوں کے سپرد کرنے کی مرکزی حکومت کی پالیسی عوام مخالف ہے، کسان مخالف ہے، کانگریس پارٹی اس متنازع زرعی بل کی پر زور مذمت کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.