ETV Bharat / city

درگاہ اعلی حضرت کی جانب سے ویب سائٹ

author img

By

Published : Apr 25, 2020, 5:44 PM IST

بریلی میں درگاہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں کی آئی ٹی سیل نے ایک ویب سائٹ لانچ کی ہے۔ اس ویب سائٹ سے دین سے متعلق کئی جانکاریاں دی گئی ہیں۔

درگاہ اعلی حضرت کی جانب سے ویب سائٹدرگاہ اعلی حضرت کی جانب سے ویب سائٹ
درگاہ اعلی حضرت کی جانب سے ویب سائٹ

اس ویب سائٹ پر پہلے سے موجود مذہبی مواد کو پڑھ کر لوگ اپنی معلومات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنی سہولیت کے لہاظ سے سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں۔ ان تمام سوالات کا آنلائن جواب دیا جائےگا۔

درگاہ اعلی حضرت کی جانب سے ویب سائٹ
درگاہ اعلی حضرت کی جانب سے ویب سائٹ

خاص بات یہ ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں لوگ گھر بیٹھے قرآن مجید کی تلاوت کی سماعت کر سکتے ہیں۔ اب چونکہ ملک میں لاک ڈاؤن ہے۔ ایسی صورتحال میں کوئی گھر سے نہیں نکل سکتا ہے۔ چنانچہ درگاہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں کے خاندان کے اہم فرد حضرت زبیر رضا خاں نے اس ویب سائٹ (http://alahazrat.org/) کے نام سے ویب سائٹ لانچ کی گئ ہے۔

اس ویب سائٹ پر لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے پیش نظر مسلمانوں سے ہندی اور اردو زبان دونوں میں گھر سے نہ نکلنے کی اپیل کی گئ ہے۔ لاک ڈاؤن کے پیشِ نظر رمضان المبارک میں نماز، روزہ، زکوٰۃ اور تراویح وغیرہ سے متعلق ضروری مسائل جاننے کے لیے آپ کو اپنے امام صاحب، مولانا صاحب یا مفتی صاحب کے پاس جانے کی ضرورت نہ پڑے، اسی وجہ سے ویب سائٹ تیار کی گئ ہے۔

اس کی مدد سے آپ گھر بیٹھے ہی اپنی ضرورت کے مسائل جاننے کے ساتھ ہی آنلائن قرآنِ پاک بھی سُن سکتے ہیں۔ امید ہے کہ یہ ویب سائٹ رمضان المبارک کے مہینے میں لوگوں کے گھر پر ہی عبادت کرنے اور مسائل کا حل کرنے میں مددگار ثابت ہو۔ اپیل کی مضمون ایسا ہے کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، دنیا میں کورونا وائرس کی مہلک بیماری اپنے پاؤں پھیلا رہی ہے۔ اس موذی مرض کی اب تک کوئی دوا یا ویکسین موجود نہیں ہے۔ لہزا اس کا ایک واحد علاج معاشرتی فاصلہ ہی ہے۔

اس مہلک بیماری سے حفاظت کے لیے حکومت ہند نے پورے ملک میں آئندہ 3/ مئی 2020 تک کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ مطلب صاف ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے نکلنے پر پابندی ہے۔ لہازا اس رمضان المبارک کے مہینے میں نماز، تراویح اور قرآن کی تلاوت یا جملہ عبادات گھر میں ہی رہ کر ادا کریں۔ بہت سخت ضرورت ہو تبھی گھر سے باہر قدم رکھیں۔

جو لوگ صاحبِ نصاب ہیں، وہ اپنی زکوٰۃ کی رقم اپنے گاؤں اور محلّہ میں مستحقین اور ضرورتمندوں کو دے کر اُن کی حتیٰ الامکان مدد کر سکتے ہیں۔ رمضان میں نیکی کا ثواب زیادہ ملتا ہے۔ لہزا اگر آپ گھر پر رہتے ہیں، تو آپ اپنے کنبہ، سماج و ملک کے لیے ایک عظیم نیکی کے کام کو انجام دے سکتے ہیں اور اللہ کی نعمتوں سے فیضیاب ہو سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.