ETV Bharat / city

Baramulla Hijabi Vlogger Ulfat Rafiq: بارہمولہ کی باحجاب وی لاگر الفت رفیق - کشمیر کی لڑکیوں میں صلاحیت

بارہمولہ کی پہلی خاتون وی لاگر اُلفت رفیق نے بتایا کہ 'کشمیر کی لڑکیوں میں کافی صلاحیت ہے اور انہیں سامنے آنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ کسی بھی شعبے میں اپنا لوہا منوا سکے۔' Hijabi Vlogger Ulfat Rafiq

بارہمولہ کی باحجاب وی لاگر الفت رفیق
بارہمولہ کی باحجاب وی لاگر الفت رفیق
author img

By

Published : Feb 28, 2022, 2:25 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی اُلفت رفیق ضلع کی پہلی خاتون وی لاگر ہیں۔ اُلفت رفیق کو حجابی وی لاگر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ first lady Vlogger of Baramulla

اُلفت رفیق گزشتہ ایک سال سے بارہمولہ میں وی لاگنگ کرتی ہیں۔ وہ ٹراویل وی لاگ (travel vlogging)، فوڈ وی لاگ (Food vlogging) کے ساتھ ساتھ دیگر عنوان پر ویڈیوز بناتی ہیں۔

بارہمولہ کی باحجاب وی لاگر الفت رفیق

اُلفت رفیق انجینئرنگ کی طالبہ ہیں لیکن انہیں وی لاگنگ کرنے کا شوق ہے اور اس لیے وہ اس کام میں کافی مہارت رکھتی ہیں۔ اس کام میں انہیں لوگوں کی جانب سے کافی حوصلہ ملتا ہے۔ Vlogger Ulfat Rafiq Engineering Student

اس تعلق سے اُلفت رفیق نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ان کو وی لاگنگ کرنے کا بہت شوق ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'اکثر لڑکے وی لاگنگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں وہیں لڑکیاں پیچھے رہ جاتی ہیں۔ اُلفت نے بتایا کہ شروع میں انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اب میں کافی خوش ہوں۔'

اُلفت نے بتایا کہ 'کشمیر کی لڑکیوں میں کافی صلاحیت ہے اور انہیں سامنے آنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ کسی بھی شعبے میں اپنا لوہا منوا سکے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'وہ زیادہ لائف اسٹائل (life style) وی لاگنگ کرتی ہیں اور وہ اس سے پیسے بھی کما لیتی ہیں اور وہ لیگل ایپ (legal apps) کی پرموشن کرکے بھی پیسہ کماتی ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: Journey from Kashmir to Kanyakumari: کشمیر سے کنیا کماری تک کا انوکھا سفر کرنے والا نوجوان

اُلفت نے بتایا کہ 'ہر کسی انسان میں خوبیاں ہوتی ہے اگر انسان اس کو صحیح طریقے سے استعمال کرے تو دنیا میں کوئی بھی کام مشکل نہیں ہے۔'

جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے بھی وی لاگر اُلفت رفیق کی حوصلہ افزائی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.