ETV Bharat / city

زرعی یونیورسٹی سوپور میں 'یوم گندم' منایا گیا

شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں زرعی یونیورسٹی کی جانب سے گندم کی پیداوار میں اضافے سے متعلق Wheat Day کا اہتمام کیا۔

زرعی یونیورسٹی سوپور میں Wheat Day منایا گیا

author img

By

Published : May 30, 2020, 10:19 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے واڈورہ کیمپس میں ویٹ ڈے (Wheat Day)منایا گیا۔

اس موقے پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے وائس چانسلر شالیمار یونیورسٹی سرینگر نذیر احمد نے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد کاشتکاروں کو گندم کی فصل طرف مائل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل نومبر سے جون کے مہینے تک ہوتی ہے جس کے سبب کسان ایک ہی زمین سے دو بار فصل حاصل کر سکتے ہیں۔

زرعی یونیورسٹی سوپور میں Wheat Day منایا گیا

انہوں نے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وادی میں ساٹھ فیصد خوراک کی کمی ہے اور اگر کسان گندم کی فصل کی جانب مائل ہو جائیں تو اس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے ساتھ ساتھ بیرون وادی خوراک درآمد کرانے کی شرح میں بھی کمی واقع ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.