ETV Bharat / city

Waqf Board Chairperson Visited Zaingair Sopore وقف بورڈ چیرپرسن نے تجرشریف، زینگیر اور وٹلب وقف اسکول کا دورہ کیا

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے بارہمولہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر سوپور کے تجر شریف، زینگیر اور قٹلب وقف اسکول کا دورہ کیا۔ Waqf board chairperson visited zaingair sopore

author img

By

Published : Aug 22, 2022, 8:28 PM IST

وقف بورڈ چیرپرسن نے تجرشریف، زینگیر اور وٹلب وقف اسکول کا دورہ کیا

سوپور: شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر سوپور کے تجر شریف علاقہ کا دورہ کرکے درخشان اندرابی Darakshaan Andrabi نے یہاں الشفاء نجی ہسپتال کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اے سی آر بارہمولہ ممتاز احمد پیر،چیف آفیسر وقف بورڈ جموں و کشمیر ماجد جہانگیر، مجسٹریٹ وقف بورڈ سرینگر اشتیاق محی الدین، تحصیل ڈار زینگیر محمد آصف ملک کے علاوہ دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔ jk waqf board

دورے کے دوران انہوں نے درگاہ حضرت سلطان العارفین پر حاضری بھی دی اور وہاں پر قائم اسکول کے بچوں کے ساتھ گفتگو بھی کی۔ انہوں نے اس دوران کہا کہ آنے والے وقت میں ہم ان اسکولز کو وقف بورڈ کے اندر ضم کریں گے تاکہ یہاں کے مقامی بچوں کا مستقبل تابناک بنے۔ اس دوران مقامی اوقاف کمیٹی کے ممبروں نے ڈاکٹر درخشان انداربی کا تہہ دل سے استقبال کیا اور کہا کہ ہم بھی اپنے اسکول اور زیارت شریف وقف بورڈ کو دینا چاہتے ہیں تاکہ یہاں کے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ پورے علاقہ کے بچوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ Waqf board chairperson visited zaingair sopore

انہوں نے دورے کے دوران وقف بورڈ اسکول بابا پیام الدین بابا شکردین کا بھی دورہ کیا جہاں پر اسکول انتظامیہ اور زیر تعلیم بچوں نے بھی ان شاندار استقبال کیا اور اس موقع پر انہوں نے قومی ترانہ اور قومی جھنڈا لہرانے کے ساتھ ساتھ بچوں سے سلامی لی۔

ڈاکٹر درخشان انداربی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو ہم نے ایک بڑا فیصلہ حال ہی میں لیا وہ کافی ضروری تھا تاکہ ان زیارت گاہوں میں جو بھی پیسہ آتا تھا وہ ہم کبھی ضائع نہیں ہونے دیں گے اور کہا کہ اس پیسے سے ہم کشمیر کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ ہم ان ہی پیسوں سے ہسپتال،اسکول،کالجز اور باقی کام کرسکتے ہیں جن سے یہاں کے غریب لوگوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: Corruption Activities in Waqf Board Funds: وقف بورڈ کی رقم میں غبن کرنے والوں سے جواب طلب کیا جائے گا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.