جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سب ڈویژن اوڑی میں تحصیل دار نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو ہر روز سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دور دراز علاقوں سے آنے والے لوگوں کو کئی دنوں تک فائلز پر دستخط کرانے کے لیے انتظار کرنا پڑتا ہے۔
تحصیل دار نہ ہونے کی وجہ سے تحصیل اوڑی کے سارے سرکاری کاموں کی منظوری نہ ہونے کی وجہ سے کام بند پڑے ہوئے ہیں۔
بونيار کے تحصیل دار کو اوڑی تحصیل کا چارج دیا ہے لیکن دونوں تحصیلوں کا چارج ہونے کے باوجود بھی سرکاری اور غیر سرکاری کام نہیں ہو پا رہے ہیں۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اوڑی میں تحصیل دار کی اسامی کو جلد پورا کیا جائے تاکہ روز مرہ ہونے والی مشکلات سے انہیں چھٹکارہ مل سکے۔'
ایک مقامی شخص اعجاز احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اوڑی ایک بہت بڑی تحصیل ہے ہمارے جو بونيار کے تحصیلدار صاحب ہے ان کو تحصیل بونيار اور اوڑی دونوں تحصیلوں کو دیکھنا پڑتا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: اوڑی میں فورسز کی کاروائی، 25 کروڑ کی منشیات ضبط
محمد فرید خان نے کہا کہ 'ہم تحصیل میں آتے ہیں لیکن ہمارا کوئی کام نہیں ہوتا کیونکہ یہاں تحصیل دار صاحب دو مہینے سے نہیں ہیں ہمیں بہت مشکلات ہوتی ہے ہم لوگوں کا کوئی سننے والا نہیں ہے۔'
واضح رہے پہلے تحصیل دار کا ٹرانسفر ہوا تھا لیکن ابھی تک تحصیل دار کی اسامی خالی ہے۔