پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تب پیش آیا جب سوپور پولیس اور میڈیکل ٹیم ایک مثبت مریض شخص کو ہسپتال لے جارہے تھے اور اچانک سے ان پر ڈورو گاؤں میں کچھ نامعلوم افراد نے پتھراؤ کیا اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر پتھراؤ کرنے والے افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اس سلسلے میں سوپور پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔
تاہم پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں انتظامیہ سے تعاؤن کریں تاکہ ہم اس وباہ سے پوری طرح سے بچ سکیں گے۔