شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن کے عہدے کے لئے انتخابات کو ممبروں کی کمی کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر نے پیر کے روز ملتوی کردیا۔
ذرائع کے مطابق دس ممبروں کی ضرورت کے برعکس صرف سات ممبر بارہمولہ میں موجود تھے۔
ان لوگوں میں آزاد امیدوار سفینہ بیگ اور محمد مظفر، پیپلز کانفرنس کے تین ممبر اور اپنی پارٹی کے دو ممبر شامل تھے۔
نیشنل کانفرنس، پیپلس ڈیموکریٹک پارٹی، کانگریس کے دو ممبران اور آزاد کونسلر عرفان حافظ لون انتخابات میں موجود نہیں تھے۔
ڈی ڈی سیز چیئرپرسن / وائس چیئرپرسن کے انتخاب کے لئے اصولوں کے مطابق، چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن کی پہلی میٹنگ کے لئے منتخب ارکان میں سے دو تہائی موجود ہونے چاہیے۔
قواعد کے تحت یہ حکم دیا گیا ہے کہ اگر صرف سادہ اکثریت موجود ہے تو انتخابات ہوں گے۔