ETV Bharat / city

بارہمولہ میں پولیس کاسنٹیبل بھرتی مہم شروع

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں آج پولیس کانسٹیبل بھرتی مہم کا آغاز کیا گیا جس میں شمالی کشمیر کے تینوں اضلاع کے سرحدی علاقوں سے آئے نوجوانوں نے شرکت کی۔

پولیس بھرتی مہم
پولیس بھرتی مہم
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 6:33 PM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے سرحدی علاقوں کے نوجوانوں کے لیے دو پولیس کمپنیاں بنانے کے اعلان کے بعد شمالی کشمیر کے بارہمولہ کپواڑہ اور بانڈی پورہ کے نوجوانوں کے لیے آج ڈسٹرکٹ پولیس لائنس بارمولہ میں بھرتی مہم کا اغاز کیا گیا۔

بارہمولہ میں پولیس کاسنٹیبل بھرتی مہم شروع

اس دوران نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ' ہمیں کافی خوشی ہو رہی ہے کیونکہ انہیں اپنا روزگار کمانے کا ذریعہ فراہم کیا جا رہا ہے'۔ ایک نوجوان نے کہا کہ 'وہ کافی امید لے کر اس بھرتی عمل میں شامل ہونے جا رہا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید بتایا کہ 'مجھے بچپن سے پولیس میں جانے کا شوق تھا اور آج میرے لیے خوشی کا دن ہے'۔

واضح رہے کہ بارہمولہ میں تینوں اضلاع کے 800 نوجوانوں کے لیے پولیس کانسٹیبل بھرتی 10 جولائی تک جاری رہے گی اس بھرتی عمل میں اس بار جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس سے یہ بھرتی کا عمل شفاف طریقے سے ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.