شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور سے تقریبا دو کلو میٹر دور ننگلی علاقہ میں سوموار کو فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کے ایک مشترکہ کاروائی کے دوران ایک سرگرم عسکریت پسند توفیق احمد قبو ولد غلام رسول قبو ساکنہ آرمپورہ سوپور اور اس کا قریبی ساتھی بلال احمد کلو ولد عبدالرحمان کلو ساکنہ تکیہ بل سوپور دونوں ایک محاصرے کے دوران گرفتار کیا گیا Militant along with associate arrested in sopore۔
ذرائع کے مطابق ننگلی علاقہ میں 52 آر آر فوج، 177 سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر علاقے کو محاصرہ میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی گئی تھی، محاصرے کے دوران گھر گھر کی تلاشی بھی لی گئی، اسی دوران ان دونوں نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن فورسز نے علاقہ میں ہر طرف پہرہ لگایا تھا تاکہ عسکریت پسند بھاگنے میں ناکام ہوں، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ان دونوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس حوالے سے ان کے خلاف ایک کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔