سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور سے تعلق رکھنے والی دس سالہ اقصی مسرت نے اپنے ٹیلنٹ سے لوگوں کا دل جیت لیا۔ دراصل اقصی مسرت نے چھ سال کی عمر میں ہی سوشل میڈیا کے یوٹیوب اور فیس بک پر طرح طرح کی ویڈیو بنانا شروع کردی اور اس کے ساتھ ہی وہ کافی مشہور بھی ہوئی اقصی سوشل میڈیا پر کافی اہم موضوعات پر بات کرتی ہے۔ You Tube Sensation Aqsa Masrat
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اقصی مسرت نے بتایا کہ وہ سوشل ایشوز پر ویڈیو بنانا زیادہ پسند کرتی ہے اور وہ کشمیری کلچر کی بھی ویڈیو بناتی ہے۔ اقصی نے بتایا کہ اسے بچپن سے ہی کیمرہ کے سامنے آنا پسند تھا اور اسے ویڈیو بنانا اچھا لگتا ہے وہ سوشل میڈیا مختلف موضوعات پر بات کرتی ہے اور اسے اس کام میں اس کی والدہ اور ماموں کافی مدد کرتے ہیں۔ Kashmiri You Tubers Aqsa Masrat
اقصی نے مزید کہا کہ اس نے آج تک کشمیری وازہوان، گلوبل وارمنگ، ٹریفک جام کے ساتھ ساتھ دوسرے کئی عنوانات پر ویڈیو بنائی ہیں اور وہ مستقبل میں بھی پڑھائی کے ساتھ ساتھ ویڈیو بنانا چاہتی ہے۔ Kashmiri You Tubers
یہ بھی پڑھیں : Kashmiri You Tubers: یوٹیوب کے ذریعے کشمیر میں ہورہا ہے مزاحیہ اداکاری کا احیا