ETV Bharat / city

پارلیمانی انتخابات : جموں و کشمیر میں 57.31 فیصد پولنگ

author img

By

Published : Apr 11, 2019, 10:02 PM IST

Updated : Apr 11, 2019, 11:50 PM IST

جموں و کشمیر کی بارہمولہ پارلیمانی نسشت میں ووٹنگ کی شرح 34 فیصد جبکہ جموں پارلیمانی نسشت کے لیے پولنگ شرح 72 فیصد رہی۔

جموں و کشمیر میں 57.31 فیصد پولنگ

چیف الیکٹورل افسر شلیندر کمار نے جمعرات کی شام یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموں پارلیمانی حلقہ 4 اضلاع جموں، سانبہ، راجوری اور پونچھ پر محیط ہے اور اس میں اسمبلی نشستوں کی تعداد 20 ہے۔

جموں و کشمیر میں 57.31 فیصد پولنگ

انہوں نے کہا کہ اس پارلیمانی نشست میں کُل 72 اعشاریہ 16 فیصد رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانبہ ضلع میں سب سے زیادہ 75 اعشاریہ 7 فیصد ووٹنگ ہوئی ، اس کے بعد جموں ضلع میں 74 اعشاریہ 5 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ علاوہ ازیں پونچھ اور راجوری اضلاع میں بالترتیب 70 اعشاریہ 4 اور 65 اعشاریہ 7 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی حلقہ میں مجموعی طور پر 34 اعشاریہ 61 فیصد ووٹ ڈالے گئے جس میں سے کپواڑہ ضلع میں سب سے زیادہ 51 اعشاریہ 7 فیصد ووٹنگ در ج کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ان دو حلقوں میں کُل 33 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 24 امید وار جموں پارلیمانی حلقہ جبکہ 9 امیدوار بارہمولہ پارلیمانی حلقہ سے قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ کا عمل 12 عام مشاہدین، 8 اخراجاتی مبصرین اور7 پولیس مبصرین کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ اس کے علاوہ 462 مائیکرو ابزرورز اور7692 عملے کو ان دو نشستوں میں چنائو کے دن 4489 پولنگ مراکز پر تعینات کیا گیا تھا۔

مزید تفصیلات دیتے ہوئے سی ای او نے کہا کہ ان دو نشستوں میں ووٹروں کی کُل تعداد33 لاکھ سے زیادہ ہے جن میں17.16 لاکھ مرد اور16.80 لاکھ خواتین ووٹر شامل ہیں۔
سی ای او نے ریاست میں احسن اور پُر امن انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے ووٹروں، سیاسی جماعتوں، چنائو لڑنے والے اُمیدواروں، پولنگ عملے اور حفاظتی دستوں کو مبارک باد دی ہے۔

ڈویثرنل کمشنر جموں سنجیو ورما، آئی جی پی جموں منیش کمار سنہا، ریٹرننگ افسر جموں پارلیمانی حلقہ رومیش کمار اور ایڈیشنل سی ای او راکیش کمار سرنگل بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Apr 11, 2019, 11:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.