ETV Bharat / city

بارہمولہ لاک ڈاؤن سے معمولات زندگی درہم و برہم - JAMMU AND KASHMIR

منگل کے روز تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے اور سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل بھی معطل رہی تاہمC رہی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Aug 25, 2020, 6:02 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں کورونا کیسز میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کئے جانے کی وجہ سے منگل کے روز معمولات زندگی درہم وبرہم ہو کر رہ گئے۔

شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کی طرف جانے والی سڑک کو ٹنگمرگ میں ہی بند کر دیا گیا ہے۔

ادھر تاجر برادری نے انتظامیہ کی طرف سے ضلع میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر برہمی اظہار کیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر جی این یتو کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ضلع میں بشمول مین ٹاؤن بارہمولہ، سوپور، پٹن، کنزر، ٹنگمرگ، کریری، واگورہ، وترگام، روہامہ اور ڈنگی وچھی میں 25 اگست سے 29 اگست تک تمام دکانیں اور کارباری ادارے بند رہیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ضلع میں منگل کے روز تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے اور سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل بھی معطل رہی تاہم نجی گاڑیوں کی آمد و رفت جاری رہی۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ناکے بٹھائے گئے ہیں جہاں سیکورٹی فورسز اہلکار گاڑیوں کی چیکنگ اور ضروری چھان بین کرتے ہیں۔

دریں اثنا تاجر برادری نے انتظامیہ کی طرف سے لاک ڈاؤن کے دوبارہ نفاذ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وادی کے دیگر اضلاع میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے لیکن وہاں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.