بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ڈاکٹروں نے آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت ایک مریض کی گھٹنے کی کامیاب سرجری انجام دی ہے۔ اس سرجری میں مریض کا پورا گھٹنا تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہ کامیاب سرجری پروفیسر ڈاکٹر اے آر بڈو، اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ضمیر علی نے کی۔
مزید پڑھیں:
ڈاکٹروں کے مطابق مزکورہ مریض کو ایوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت ہسپتال میں علاج کرایا گیا۔اس سرجری کے بعد مریض کافی تندرست ہے اور وہ خود اپنے پیروں پر چل سکتا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق سرجری سے پہلے مریض کو چلنے پھرنے میں کافی مشکلات پیش آتی تھی تاہم آپریشن کے بعد مریض کو کافی زیادہ سہولیات ہوئی ہے اور وہ خوڈ اپنے پیروں سے چل سکتے ہیں۔