ETV Bharat / city

بارہمولہ: پیر زادہ داور نے حاصل کیا دو گولڈ میڈل - اردو نیوز بارہمولہ

شمالی کشمیر کے قصبہ بارہمولہ اولڈ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے پیر زادہ داور نے یونیورسٹی کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے جموں و کشمیر کا نام روشن کیا ہے۔

kashmir university topper peerzada dawar
پیرزادہ داور نے حاصل کیا دو گولڈ میڈل
author img

By

Published : Jul 28, 2021, 8:05 PM IST

پیر زادہ داور نے بیچلرز آف آرٹس گریجویشن کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اور انہوں نے کشمیر یونیورسٹی میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

حال ہی میں صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے سرینگر کے ایس کے ای سی سی میں ان تمام طلبہ کو انعامات سے نوازا۔ جب کہ پیر زادہ داور نے دو گولڈ میڈل حاصل کیے۔

داور نے ہمیں بتایا کہ انہیں کافی خوشی ہورہی ہے۔ انہوں نے نہ صرف اپنے خاندان کا نام روشن کیا بلکہ جموں و کشمیر میں اول درجے کی برتری حاصل کرکے انہوں نے وادیٔ کشمیر کا نام بھی روشن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ زندگی میں کبھی بھی انسان کو ناکامی کی طرف نہیں دیکھنا چاہئے بلکہ انسان کو ہمیشہ کوشش کرتے رہنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:'کشمیر کی نئی پود کو اپنی عظیم وراثت سے سبق لینا چاہئے'

پیر زادہ جیسے طالب علم ہی قوم و ملت کے لیے مشعل راہ ہوتے ہیں، جو اپنی محنت و صلاحیت کے ذریعے کامیابی کی بلندیوں پر پہنچتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.