ETV Bharat / city

اوڑی میں درندازی: ایک درنداز ہلاک، چار فوجی زخمی

author img

By

Published : Sep 27, 2021, 10:37 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں لائن آف کنٹرول پر فوج نے دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے ایک عدم شناخت دراندازی کو ہلاک کیا ہے۔ جھڑپ میں چار فوجی اہکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

اوڑی میں درندازی:ایک درنداز ہلاک،چارفوجی زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق اوڑی کے گوہالن علاقے کے لائن آف کنٹرول پر فوج اور دراندازوں کے ایک تازہ جھڑپ میں ایک درانداز ہلاک جب کہ چار فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک سرچ پارٹی نے علاقے میں دراندازوں کی نقل و حرکت دیکھی، جس کے بعد فوج نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک درانداز ہلاک، جب کہ چار فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ فوج نے عدم شناخت جنگجوؤں کی لاش کو پولیس کے سپرد کیا ہے۔ وہیں فوج کے مطابق درانداز سے ایک اے کے 47 رائفل اور چار میگزین بھی ضبط کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:بارہمولہ: لوگ علیحدگی پسندوں کے کھیل کو سمجھ چکے ہیں: ڈی پی پانڈے

واضح رہے کہ اوڑی کنٹرول لائن پر گزشتہ دس روز سے فوج کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس سے قابل 23 ستمبر کو فوج نے اوڑی کے رامپور سیکٹر میں ہتھلنگا نامی گاؤں کے نزدیک کنٹرول لائن پر تین دراندازوں کو ہلاک کیا تھا۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہتھیار بھی ضبط کئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.