ETV Bharat / city

سوپور کے مین مارکیٹ میں گرینیڈ حملہ - مارکیٹ بند

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی تحصیل ہیڈ کوارٹر سوپور کے مین چوک میں نامعلوم مسلح افراد نے دن دہاڑے ایک گرینیڈ حملہ کیا جس کے سبب پورے مارکیٹ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Aug 13, 2021, 3:08 PM IST

Updated : Aug 13, 2021, 3:21 PM IST

اطلاعات کے مطابق سوپور کے مین چوک میں تعینات سی آر پی ایف پارٹی کو اس وقت عسکریت پسندوں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی جب سی آر پی ایف جوان اپنی ڈیوٹی انجام دینے میں مصروف تھے اور اسی بیچ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر گرینیڈ پھینکا۔

سوپور کے مین مارکیٹ میں گرینیڈ حملہ

تازہ اطلاع کے مطابق کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ گرینیڈ حملہ کے بعد پورے مارکیٹ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور آناً فاناً میں پورا مارکیٹ بند ہوگیا ہے۔ گرینیڈ حملے کے بعد لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے میں کامیاب ہوئے۔

اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقہ کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاشی کارروائی تیز کردی ہے۔

Last Updated : Aug 13, 2021, 3:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.