ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس کے بھائی نے کہا کہ محمد رفیع یتو پچھلے دس دن سے گھر پر چھٹیوں کے لیے آیا تھا۰۔
نذیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ محمد رفیع یتو ہمارے گھر کا اکلوتا کمانے والا تھا۔
محمد رفیع یتو کی چھ مہینے پہلے ہی شادی ہوئی تھی اور اب اس کے جانے کے بعد اب اس کے گھر میں بوڑھے ماں باپ اور اس کے چار بھائی اور دو بہنیں جن کی شادی ہوئی ہے۔
نذیر احمد کا کہنا ہے کہ ہمارا بھائی فوج میں زورگار کے لیے گیا تھا کیونکہ ہمارے گھر میں وہی اکلوتا کمانے والا تھا۔ وہ کافی ہونہار اور بہادر تھا ہمیں پتہ ہی نہیں ہمارے بھائی کو کس نے مارا اور اس کی کیا خطا تھی۔
اب ہماری یہ ہی اپیل ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کو مل کر کشمیر کا مسئلہ حل کرنا چاہیے تاکہ مزید خون خرابہ نہ ہو۰