ETV Bharat / city

بارہمولہ: پانی کی شدید قلت، عوام کا احتجاج - بیماری کا شکار

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پانی کی شدید قلت کو لیکر عوام نے محکمہ جل شکتی اور ضلع انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

بارہمولہ: پانی کی شدید قلت، عوام کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 2:25 PM IST

بارہمولہ قصبہ کے دیوان باغ علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت کو لیکر منگل کو مقامی آبادی نے محکمہ جل شکتی اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاج کر رہے لوگوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں پچھلے کئی مہینوں سے پینے کے پانی کی قلت ہے جس کے سبب مقامی آبادی کو دریائے جہلم کا پانی استعمال میں لانا پڑتا ہے۔

بارہمولہ: پانی کی شدید قلت، عوام کا احتجاج

لوگوں کا کہنا ہے کہ آلودہ پانی پینے کی وجہ سے علاقے کے لوگ کئی مرتبہ بیماری کا شکار ہوئے ہیں۔

احتجاجیوں کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے محکمہ جل شکتی اور ضلع انتظامیہ کو اس جانب آگاہ کیا تاہم اس کے باوجود مسئلہ کا ازالہ ابھی تک نہیں کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں علاقے کی کثیر آبادی پینے کے صاف پانی کے لئے ترس رہی ہے۔

انہوں نے محکمہ جل شکتی اور ضلع انتظامیہ سے علاقے میں صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.