بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں آج ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پول نے کیا دورہ اور ان کے ہمراہ ڈی سی بارہمولہ بوپیندر کمار کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف محکموں کے افسران بھی ساتھ رہے، ان کے دورے کا مقصد یہ تھا کہ جو سوپور میں ترقیاتی کام ہے ان کا جائزہ لے۔ اس رورے میں ڈویژنل کمشنر کشمیر نے کلاک ٹاور Clock tower اور تین فوارے کا افتتاح کیا، اس کے بعد انہوں نے سوپور کے ڈاک بنگلہ میں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ڈی ڈی سی ،بی ڈی سی، سرپنچوں، اور بنچوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان کو یقین دلایا کہ سوپور کی شانہ رفتہ کو بحال کرنے کے لئے ہم پوری کوشش کر رہیں ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوے ڈویژنل کمشنر کشمیر نے کہا کہ سوپور ٹاون میں کافی بدلاو آیا ہے اور خصوصی طور پر جو کام میونسپل کمیٹی کے پریزڈینٹ اور ان کے ساتھیوں نے کیا ہے وہ قابل تعریف ہے ایسی صفائی بھی وہ آگے برقرار رکھے۔اور مانسر میں ہم نے پچھلے پندرہ دنوں سے مقامی بچوں کو پانی کے کھیلوں کی تربیت دے رہے ہے تاکہ جو سیاح ہے وہ اس میں حصہ لے۔
لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سوپور مونسیپل کونسل کافی اچھا کام کر رہی ہے اور کہا کہ ہماری طرف سے ان کو پورا تعاون ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں ہم سوپور اور بالخصوص ولر جھیل کو خوبصورت بنانے کے لئے کام کرے گے۔