وادی کشمیر میں صبح سے ہی موسم میں اچانک تبدیلی آئی ہے۔ وادی کے اکثر اضلاع میں سرد اور تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ۔جبکہ ضلع بارہمولہ کے اوڑی کے علاقوں میں ژالہ باری ہوئی۔
سرحدی علاقہ بونیار میں ژالہ باری کی وجہ سے میوہ کےباغات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں:تیز بارش اور ژالہ باری سے کسانوں کا نقصان
اچانک اور شدید ژالہ باری کی وجہ سے کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔