فوج کی جانب سے بارہمولہ میں جسمانی طور پر مخصوص افراد کو وہیل چیئر، بیساکھی و دیگر اشیا دی گئی۔ ضلع بارہمولہ کے حیدربیگ میں فوج کی جانب سے منعقد کیے گئے کیمپ میں مختلف علاقوں سے تقریباً 480 مخصوص افراد نے شرکت کی، جن میں سے 300 لوگوں کو وہیل چیر، 80 افراد میں ہیرنگ ایڈ کے علاوہ 100 مخصوص لوگوں میں دیگر اشیا تقسیم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
بارہمولہ: واڈورہ یونیورسٹی میں زراعت سے متعلق پروگرام کا انعقاد
ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ ہم ان لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور آج ہم نے اس کیمپ کا اہتمام کیا جس میں کافی لوگوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپس منعقد ہوں گے تاکہ مخصوص افراد کی مدد ہوسکے۔