بارہمولہ: تاج محی الدین ضلع بارہمولہ کے اوڑی سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں اور اس وقت ڈی ڈی سی ممبر ہیں۔ وہ برسوں سے کانگریس میں تھے لیکن اب غلام بنی آزاد کے استعفیٰ دینے کے بعد وہ بھی کانگریس سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ تاج محی الدین کا کہنا ہے کہ وہ غلام نبی آزاد کے ساتھ مل کر سیکولر پارٹی کا قیام کریں گے اور جموں و کشمیر میں سیکولر جماعتوں کے ساتھ مستقبل میں حکومت سازی کریں گے۔ Taj resigns from Congress
واضح رہے کہ غلام نبی آزاد کے مستعفی ہونے سے جموں و کشمیر کانگریس کے 9 لیڈران اب تک پارٹی کو الوداع کہہ چکے ہیں اور آزاد کا دامن تھام لیا ہے۔ Another Blow To JK Congress, Taj Mohiuddin Resigned بتایا جارہا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید کانگریس کے سینیئر رہنما پارٹی سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ Another Blow To JK Congress
واضح رہے کہ آزاد نے گزشتہ روز کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیکر سیاسی حلقوں میں سنسنی پھیلادی۔ کانگریس کی قومی صدر سونیا گاندھی کے نام ایک مکتوب میں انہوں نے اپنے استعفی کی وجوہات بیان کیں جس میں انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت طفلانہ اور غیر سنجیدہ رہی ہے جبکہ کانگریس ان کی قیادت میں 2014 سے دو لوک سبھا انتخابات ہار چکی ہے۔ کانگریس نے آزاد کے استعفی کو ان کی خودغرضی اور موقع پرستی سے تعبیر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Ghulam Nabi Azad resigns from all Congress posts غلام نبی کانگریس کے عہدوں سے ہوئے ’آزاد‘، راہل گاندھی کو لتاڑا