بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے اچھہ بل میں آج الطاف ملک نے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں حلقہ انتخاب رفیع آبادی اور زنگیر کے لوگوں نے شرکت کی۔ الطاف ملک ایک سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سینئیر سیاسی کارکن بھی ہیں۔ اس میٹنگ رفیع آباد حلقہ انتخاب میں لوگوں کے مسائل کو سنے اور اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران الطاف ملک نے بتایا کہ کشمیر میں لوگوں کو کافی مسائل درپیش ہیں اور حکومت کو کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے جب کشمیر میں آرٹیکل 370 کو ختم کیا اور اس کے بعد حکومت نے دعویٰ کیا کہ کشمیر میں خوشحالی آئے گی، لیکن بدقسمتی سے دن بہ دن کشمیر میں صورتحال کافی خراب ہوتی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اس وقت نوجوانوں کو کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ایک طرف سرکار دعوے کرتی ہے کہ ہم نوجوانوں کے لیے کام کر رہے ہیں، لیکن دوسری دوسری طرف نوجوانوں کے لیے حالات مشکل ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بے روزگاری کا دور دورہ ہے۔ اس وقت نوجوانوں کے لے ایک پیکیج دینے کی ضرورت ہے۔ الطاف ملک نے کہا کہ وقت کے حکمرانوں نے کشمیر کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور اس میں سب سے زیادہ نقصان نوجوانوں کو ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Jammu Kashmir Apni party meeting: بارہمولہ میں جموں کشمیر اپنی پارٹی کی نشست منعقد