ریاست جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سنگرامہ کے سابق رکن اسمبلی اور ضلع صدر بارہمولہ شعیب لون کے خلاف کرائم برانچ نے مجرمانہ سازش کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کرائم برانچ جموں نے شعیب لون کو جعلسازی اور مجرمانہ سازش رچنے کے معاملے میں مقدمہ درج کیا۔
بتایا جارہا ہے کہ شعیب لون نے سولین کمپنی کے ساتھ سازباز کر کے ایک شیئرہولڈرہرمیت سنگھ جو' الپن فریش پرائیوٹ لمیٹڈ' کا حصہ ہیں، اس کے ساتھ 65 ہزار شیئرز کا کرپشن کیا ہے۔
اس سلسلۓ میں ابتدائی تفتیش کے بعد شعیب لون اور سی ایس سولین کے خلاف دفعہ 420 اور 120 کے تحت جرم ثابت ہوا ہے۔ پولیس نے ان دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔