ETV Bharat / city

Snowfall in Gulmarg جموں و کشمیر کے اونچے پہاڑوں پر رواں موسم کی پہلی برف باری - جموں و کشمیر کے اونچے پہاڑوں پر برف باری

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ پہاڑی پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو رواں موسم کی پہلی برف باری ہوئی۔ Gulmarg receive season first snowfall

جموں و کشمیر کے اونچے پہاڑوں پر رواں موسم کی پہلی برف باری

author img

By

Published : Oct 2, 2022, 12:31 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر میں شمالی کشمیر اور خطہ پیر پنچال کے اونچے پہاڑوں پر درمیانی شب کو رواں موسم کی پہلی برف باری ہوئی۔ یو این آئی اردو کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ پہاڑی سلسلہ پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو ہلکی برف باری ہوئی۔ Gulmarg received snowfall

برف باری کی وجہ سے اس پہاڑی سلسلے پر سفید چادر بچھ گئی ہے جس کا نظارہ گلمرگ کے نزدیک واقع سبھی علاقوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ خطہ پیر پنچال سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تاریخی مغل روڑ کے راستے بالخصوص پیر کی گلی کے مقام پر بھی ہلکی برف باری ہوئی ہے۔ نیز دیگر کچھ پہاڑیوں نے بھی برف باری سے سفید رنگ و روپ اختیار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Snowfall in Pir Panjal: پیر پنچال کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری، خانہ بدوشوں کے لئے مصیبت کا باعث

دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں مغربی ہواﺅں کے زیر اثر اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔ اتوار کے روز شہر سری نگر کے سنڈے مارکیٹ میں لوگوں کو گرم ملبوسات کی خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.