بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد میں آج عام آدمی ڈیموکریٹک پارٹی( Aam Aadmi Democratic party ) کی جانب سے ایک کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس پارٹی کنونشن میں سوپور، بارہمولہ، رفیع آباد سے وابسطہ پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ پارٹی کے لیڈروں نے شرکت کی۔ اس کنونشن کے دوران کارکنوں نے کہا کہ ہم اس پارٹی کے ساتھ اس لیے جوڑے ہیں کیونکہ ہم کو امید ہے کہ یہ ہمارے مسلے و مسائل حل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کا منشور ہے کہ یہ لوگ نوجوانوں کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ آج تک کشمیری نوجوان کو صرف دھوکہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے حکمرانوں نے کشمیر کے ساتھ کافی استحصال کیا ہے اور تعمیر و ترقی کے نام پر صرف لوگوں کا ووٹ حاصل کیا ہے لیکن ہم کشمیر کے نوجوان کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں اور سب سے پہلے ان کے لئے روزگار کے وسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ Aam Aadmi Democratic Party Convention
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سفر کافی مشکل ہے لیکن ہم دل و جان سے کشمیر کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیر کی تمام سیاسی تنظیمیں صرف اپنے فائدہ کے لئے کام کرتی ہیں لیکن ہم نے فاصلہ کیا ہے کہ ہم کشمیر میں بےروزگاری ختم کرنے کی حتی الامکان کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے کشمیر میں کوئی کام نہیں کیا اور وہ وادی میں ہر سطح پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔
صحافیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر رہنما راقب الرشید نے کہا کہ دن بہ دن لوگ ہماری پارٹی کے ساتھ جوڑ رہے ہیں اور آج ہم نے رفیع آباد کے علاقے میں پارٹی کنونشن کا اہتمام کیا۔ Aam Aadmi Democratic Party Convention
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کافی استحصال ہوا ہے اور وقت کے حکمرانوں نے لوگوں کو صرف دھوکہ دیا۔ انہوں نے غلام نبی آزاد پر الزام عائد کیا کہ وہ مرکز کے غلام ہیں کیونکہ انہوں نے چند دن پہلے بارہمولہ میں کشمیر کے خلاف بات کی۔راقب الرشید نے کہا کہ ایک دن ہم Article 370 کو بحال کر کے رہیں گے ہم کشمیر کے لوگوں کو دھوکہ نہیں دیں گے۔ party convection held in Rafiabad
یہ بھی پڑھیں: Aam Aadmi Democratic Party Convention عام آدمی ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے یک روزہ کنونشن